انوارالعلوم (جلد 21) — Page 134
انوار العلوم جلد ۲۱ ۱۳۴ ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر ایک خربوزے کو تو گھر میں لانے کی کوشش کرتے ہو ، تم تاج محل کو دیکھتے ہو تو اُس کی تصویر لینے کی کوشش کرتے ہو مگر تم خانہ کعبہ کے ظل کو اپنے ملک اور اپنے علاقہ میں لانے کی کوشش نہیں کرتے۔خانہ کعبہ کیا ہے؟ ایک گھر ہے جو خدا تعالیٰ کی عبادت کیلئے وقف ہے مگر یہ ظاہر ہے کہ ساری دنیا کے انسان خانہ کعبہ میں نہیں جا سکتے۔پس جس طرح خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ابراہیم کی نقلیں دنیا میں پیدا کرے، اسی طرح وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ تم خانہ کعبہ کی نقلیں بناؤ جس میں تم اور تمہاری اولادیں اپنی زندگیاں دین کی خدمت کے لئے وقف کر کے بیٹھ جائیں۔جس طرح کی وہ لوگ جو ابراہیم کے نمونہ پر چلیں گے، ابراہیم علیہ السلام کی اولا د اور اس کا خل ہوں گے اس طرح یہ نقلیں خانہ کعبہ کی اولاد ہوں گی، خانہ کعبہ کی ظل اور اُس کا نمونہ ہوں گی۔اور حقیقت یہ ہے کہ جب تک خانہ کعبہ کے ظل دنیا کے گوشے گوشے میں قائم نہ کر دیے جائیں اُس وقت تک دین پھیل نہیں سکتا۔پس فرماتا ہے۔واتَّخِذُوا مِن مَّقَامِ ابراهمَ مُصَلَّ، اے بنی نوع انسان ! ہم تجھ کو توجہ دلانا چاہتے ہیں کہ تم بھی ابراہیمی مقام پر کھڑے ہو کر اللہ تعالیٰ کی عبادتیں کرو۔یعنی ایسے مرکز بناؤ جو دین کی اشاعت کا کام دیں۔و عيدنا إلى الرجم و اشمويل أن طَيْرًا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْعَكَفِينَ والرحم السجود اب بتاتا ہے کہ وہ مقامِ ابراہیم کیا چیز ہے۔وَعَهِدَ نَا الی ابرجم اور ہم نے ابراہیم کو بڑی پکی نصیحت کی۔عَهِدَبِہ کے معنی ہوتے ہیں اُس نے فلاں کے ساتھ عہد کیا لیکن جب عید کے ساتھ ایسی کا صلہ آئے تو اس کے معنی ہوتے ہیں کی نصیحت کرنا یا وصیت کرنا۔پس فرماتا ہے۔وعهدنا إلى الرحم واسمعیل ہم نے ابراہیم اور اسماعیل کو بار بار نصیحت کی اور بار بار اس طرف توجہ دلائی آن طَهَّرَا بَيْتِي کہ تم دونوں میرے گھر کو پاک بناؤ اور ہر قسم کے عیبوں اور خرابیوں سے اس کو بچاؤ للهايفين طواف کرنے والوں کے لئے وا لکیفین اور اُن لوگوں کے لئے جو اپنی زندگی وقف کر کے یہیں بیٹھ رہیں۔طائفین وہ لوگ ہیں جو کبھی کبھی آئیں اور عاکفین وہ لوگ ہیں جو اپنی زندگی اسی گھر کی خدمت۔مت کے لئے وقف کر دیں۔والرحم السجود اور اُن لوگوں کے لئے جو خدا تعالیٰ کی