انوارالعلوم (جلد 21) — Page 518
انوار العلوم جلد ۲۱ ۵۱۸ اسلام اور ملکیت زمین میں کوئی شبہ نہیں کہ مالک زمین کھاد کے خرچ میں شامل ہوتا ہے۔کم سے کم میں تو اپنے مزارع زمیندار کے ساتھ اس میں شریک ہوتا ہوں اور جماعت کی جو خیراتی اغراض کے لئے جائیداد کی ہے اُس میں بھی جماعت کو اُس کے ساتھ شریک کرتا ہوں لیکن باوجود پوری نگرانی کے میں محسوس کرتا ہوں کہ ہمارے مقرر کردہ نائب مزارع زمینداروں کے ساتھ کامل دیانتداری کا برتاؤ نہیں کرتے۔کئی دفعہ مجھے احساس ہوا ہے کہ کسی ذاتی جھگڑے کی بناء پر وہ مزارع زمیندار کو اُلجھاؤ میں ڈال دیتے ہیں اور اس طرح اُس سے وہ زمین چھیننے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جس میں کم سے کم نصف کھا د اُس نے ڈالی تھی۔یا جس کو نو تو ڑ کرنے میں اُس نے اپنے جسم کا کی خون استعمال کیا تھا۔میری رائے میں زمیندار اپنے طور پر باوجود دیانتدار ہونے کے اس اصلاح میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔کم سے کم میں باوجود مذہبی دباؤ حاصل ہونے کے کامیاب نہیں ہو سکا اور کئی دفعہ میری ضمیر اس بارہ میں مجھے ملامت کر چکی ہے اس لئے گو میرے نزدیک ہمیشہ کے لئے بغیر تصفیہ اور بغیر معاوضہ کے مزارع زمیندار کو موروثی نہیں بنایا جاسکتا لیکن شریعت اسلام کی رُو سے اتنے سال کا عرصہ ضرور مقرر کیا جاسکتا ہے جس میں وہ اپنی محنت کا پورا پھل حاصل کر سکے۔اور چونکہ حیوانی کھاد چھ سال تک زمین کو فائدہ پہنچاتی ہے اور نباتاتی کھا د دو سال تک فائدہ پہنچاتی ہے میری رائے میں اگر یہ قانون پاس کیا جائے کہ کوئی زمیندار اپنے مزارع کو تین سال یا یوں کہو کہ چھ سال تک اُس زمین سے بے دخل نہیں کر سکتا جو کہ اُسے دی گئی ہو تو اس سے بہت کچھ انصاف قائم ہو جائے گا لیکن ایک نقص پھر بھی رہ جائے گا اور وہ یہ کہ عام طور پر مالک زمنیدار یا اُن کے مختار مزارع زمیندار کو فصل وار زمین بانٹتے ہیں۔میرا تجربہ ہے کی کہ اس سے مزارع زمیندار کو بہت نقصان پہنچتا ہے اور وہ کھاد ڈالنے سے گھبراتا ہے۔اس رسمی کی تائید میں ہمارے آفیسر ز بہت سی وجوہات پیش کرتے ہیں جن میں سے بعض وزنی بھی ہیں اور معقول بھی ہیں لیکن میرے نزدیک یہ قطعی بات ہے کہ اس سے ظلم کا رستہ کھلتا ہے۔پس میرے نزدیک یہ شرط ہونی چاہیے کہ جب کسی کو زمین مزراعتہ پر دی جائے تو لازماً ما لک زمیندار اور مزارع زمیندار کے درمیان ایک گورنمنٹ کے پاس شدہ فارم پر معاہدہ ہوا کرے جس میں وہ ساری زمین اپنے نمبروں سمیت درج ہو جو کاشت کرنے کے لئے مزارع زمیندار کو دی گئی