انوارالعلوم (جلد 20) — Page 480
انوار العلوم جلد ۲۰ ۴۸۰۔دیباچہ تفسیر القرآن نہیں کرتا کہ تم مسیح کے کفارہ پر ایمان لاؤ تو میں تمہیں معاف کر دوں گا۔لیکن اگر مسیح کی صلیبی کی موت پر ایمان لانے سے دل کی پاکیزگی مراد ہے تو عیسائی دنیا کا عمل اس امر کی تردید کر رہا ہے که کفاره پر ایمان لانے سے دل کو پاکیزگی حاصل ہوتی ہے۔جتنی خرابی اور جتنافسق و فجور اس کی زمانہ میں عیسائی دنیا میں ہو رہا ہے باقی دنیا میں اس کی کہیں مثال نہیں ملتی۔آخر وہ کیا چیز ہے جو مسیح کے کفارہ نے عیسائیوں کو دی۔اگر نجات دی ہے تو میں بتا چکا ہوں کہ نجات کا صحیح طریق تو ں تو بہ ہے اور اسی ذریعہ سے مسیح سے پہلے انبیاء کی اُمتوں نے نجات پائی اور اگر اس سے مراد دل کی پاکیزگی ہے تو دل کی پاکیزگی با وجود کفارہ کے عیسائیوں کو حاصل نہیں ہوئی۔میں یہ نہیں کہتا کہ کسی عیسائی کے دل میں صفائی نہیں مگر میں یہ ضرور کہتا ہوں کہ کسی عیسائی کے دل کی پاکیزگی کفارہ پر ایمان لانے کا نتیجہ نہیں بلکہ اس کا دل بھی اسی طرح صاف ہوا ہے جس طرح کی باقی دنیا کا تو بہ اور ندامت سے صاف ہوا کرتا ہے یا عبادات سے ہوا کرتا ہے جیسے خود حضرت مسیح نے کہا کہ : یہ قسم دعا کے سوا کسی اور طرح نہیں نکل سکتی۔۵۷۴ صفات الہیہ جو قرآن مجید میں مذکور ہیں مذکورہ بالا چاروں صفات کی تشریح میں خدا تعالیٰ کی مختلف صفتیں جو قرآن کریم میں بیان ہوئی ہیں ہم ان کی تفصیل اس جگہ بیان نہیں کر سکتے۔صرف اختصار کے ساتھ ان صفات کا ذکر کر دیتے ہیں جو یہ ہیں۔الْمَلِک وہ بادشاہ ہے الْقُدُّوسُ نہایت پاک ذات ہے السَّلَامُ سلامتی والا الْمُؤْمِنُ امن دینے والا الْمُهَيْمِنُ پناہ دینے والا الْعَزِيزُ غالب ہے الْجَبَّارُ صاحب جبروت ہے الْمُتَكَبِّرُ کبریائی والا ہے الْخَالِقُ پیدا کرنے والا الْبَارِئُ بنانے والا الْمُصَوِّرُ صورت گر ہے