انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 406 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 406

کے دلوں میں ہم آپ القاء کریں گے۔مگر چاہے کہ تو خدا کے بندوں سے جو تیرے پاس آئیں گےبد خلقی نہ کرے اور چاہئے کہ تو ان کی کثرت دیکھ کر ملا قاتوں سے تھک نہ جائے۔ایک شخص ایک ایسے گاؤں میں رہنے والا جس کے نام سے بھی مہذب دنیا میں سے کوئی آگاہ نہیں یہ اعلان کر تاہےپھر باوجود سخت مخالفتوں اور روکوں کے ایک دنیا دیکھتی ہے کہ امریکہ و افریقہ سے لے کر تمام علاقوں کے لوگ یہاں حاضر رہتے ہیں اور آدمیوں کی کثرت کا یہ عالم ہے کہ ان سب سے مصافحہ و ملاقات کرنا کسی معمولی آدمی کا کام نہیں ہو سکتا۔پھر ایک مقتدر جماعت اپنے اپنے پیارے وطن چھوڑ کر یہاں رہنا اختیار کرتی ہے اور قادیان کا نام تمام دنیامیں مشہور ہو جا تا ہے کیا یہ چھوٹی سی بات ہے اور ایسانشان ہے جسے معمولی نظر سے ٹال دیا جائے؟ (سوم ) تمام مذہبوں پر اتمام حجت۔عیسائیوں کے لئے امرتسر کے مقام پر جنگ مقد س ہوئی وہاں آپ نے شائع فرمایا کہ جو فریق عمداً جھوٹ کو اختیار کر رہا ہے وہ ایام مباحثہ کے لحاظ سے پندرہ ماہ کے اند ر ہاویہ میں گرایا جائے گا بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے۔اس میں دراصل دو پیش گوئیاں تھیں۔آتھم نے اپنی کتاب اندرونہِ بائبل میں آنحضرت ﷺ کو (نعوذ باللہ ) دجاّل لکھاتھا۔مگر اس نے اس وقت اس قول سے رجوع کیا اس لئے شرط رجوع سے فائر واناکر پیش گوئی کےدو سرے حصےکے مطابق بچ گیا۔اور جب اس نے رجوع سے انکار کیا تو پھر پندرہ ماہ کے اندر مرگیا۔پھر انہیں عیسائیوں میں سے ڈوئی نے امریکہ میں نبوت کا دعویٰ کیا اور اپنے ناپاک کلمات شائع کئے۔کہ’’ میں خدا سے دعا کرتا ہوں وہ دن جلد آئے کہ اسلام دنیا سے نابود ہو جائے اے خداتو ایسا ہی کر۔اے خد ااسلام کو ہلاک کر۔» تو صرف یہ حضور مسیح موعود ہمارے امام ہمام علیہ السلام تھے جنہوں نے اس کے مقابلے میں اشتہار دیا کہ اے شخص جو مدعی نبوت ہے اور میرے ساتھ مباہلہ کر۔ہمارا مقابلہ دعاسے ہو گا اورہم دونوں خدائے تعالیٰ سے دعا کریں گے کہ ہم میں سے جو شخص کذّاب ہے وہ پہلے ہلاک ہو(ٹیلیگراف۵جولائی ۱۹۰۳ء )، لیکن اس نے رعونت سے کہا کیا تم خیال کرتے ہو کہ میں ان مچھروں اورمکھیوں کا جواب دوں گا اگر میں اپنا پاؤں ان پر رکھیں تو ان کو کچل کر مار ڈالوں۔(ڈوی کاپرچہ دسمبر۱۹۰۳ )مگر حضور مہدی ؑنے فرما دیا تھا۔او راسی اشتہاری۲۳ اگست ۱۹۰۳ء میں شائع کیا تھا کہ اگر ڈوئی مقابلہ سے بھاگ گیا تب بھی یقینا ًسمجھو کہ اس کے صیحون پر جلد تر آفت آنے والی ہے۔اے قادر اور کامل خدا! یہ فیصلہ جلد کراو رڈوئی کا جھوٹ لوگوں پر ظاہر کردے۔