انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 407 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 407

پھر اس کے بعد معزز ناظرین ستو کیا ہوا۔وہ جو شہزادوں کی زندگی بسر کر تا تھا جس کے پاس سات کروڑ نقد تھا اس کی بیوی اور اس کا بڑادشمن ہو گئے اور باپ نے اشتہار دیا کہ وہ ولد الزناہے۔آخراس پر فالج گرا۔پھر غموں کے مارے پاگل ہو گیا اور مارچ ۱۹۰۷ء میں بڑی حسرت و دکھ کے ساتھ(جیسا کہ خدا نے اپنے مامور کو پہلے اطلاع دی اور جیسا کہ حضرت اقدس ؑنے ۲۰ فروری ۱۹۰۷ءکے اشتہار میں شائع فرمایا تھا۔’’ خدا فرماتا ہے کہ میں ایک تازہ نشان ظاہر کروں گا جس میں فتح عظیم ہوگی۔وہ تمام دنیا کے لئے ایک نشان ہو گا‘‘۔ہلاک ہو کر خدا کے سچے نبی کی صداقت پر مہرلگا گیا یہ عیسائی دنیا۔پرانی دنیا اور نئی دنیا۔دونوں پر حضور کی فتح تھی۔پھرسنو! اس ملک میں آریوں کا زور ہے ان کازعیم لیکھرام تھا۔رسالہ کرامات الصاد قین مطبوعہ صفرا ۱۳۱ء میں یہ پیش گوئی درج کی کہ لیکھرام کی نسبت خدا نے میری دعا قبول کر کے مجھے خبردی ہے کہ وہ چھ سال کے اند ر ہلاک ہو گا۔اور اس کا جرم یہ ہے کہ وہ خدا کے نبی اﷺکو گالیاں دیتا تھا اور برے لفظوں کے ساتھ توہین کرتا تھا۔پھر ۲۲ فروری ۱۸۹۳ء کے اشتہار میں اس کے مرنے کی صورت بھی بتادی۔عجل جسد خوار لہ نصب و عذاب یعنی لیکھرام گوسالہ سامری ہے جو بے جان ہے اور اس میں محض ایک آواز ہے جس میں روحانیت نہیں اس لئے اسکو عذاب دیا جائے گا جو گوسالہ سامری کو دیا گیا تھا اور ہر ایک شخص جانتا ہے کہ گو سالہ سامری کو ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا تھا اور پھر جلایا گیا اور دریا میں ڈالا گیا تھا۔پھر ۲- اپریل ۱۸۹۳ء کو آپ نے ایک کشف دیکھا دیکھو برکات الدعا کا حاشیہ) کہ ایک قوی مہیب شکل جو گویا انسان نہیں ملائک شداد وغلاظ سے ہے۔وہ پوچھتا ہے لیکھرام کہاں ہے۔پھر کرامات اصارقین کے اس شعرسے و بشرنی ربی و قال مبشرا ستعرف يوم العيد والعيد أقرب دن بھی بتادیا لیکن عید سے دوسرے دن ہفتہ والے دن اور الا اے دشمنِ نادان و بے راه بترس از تیغِ برانِ محمدؐ پانچ سال پہلے شائع کر کے قتل کی صورت بھی بتادی۔آخر لیکھرام ۶ مارچ ۱۸۹۷ء کو قتل کیا گیا۔اور سب نے متفق اللّفظ مان لیا کہ یہ پیش گوئی بڑی صفائی کے ساتھ پوری ہو کر اسلام کے لئے جت ناطقہ ٹھہری۔اسی طرح قادیان کے آریہ تھے۔جنہوں نے خدا کے مرسل کو دکھ دینے اور بد زبانی کرنے میں کوئی دقیقہ باقی نہ چھوڑا تھا۔اور ان میں سے ان کے اخبار شبھ چنتک (جس کے ذریعے یہ غلط فہمیاں