انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 449 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 449

پہلا باب آپ ﷺ کا حلیہ۔لباس۔عمر۔اور بعض دیگر طریقِ عمل رسول کریم ﷺ(فِدَاہُ نَفْسِیْ) مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔آپؐ کی پیدا ئش سے پہلے آپؐ کے والد عبد اللہ فوت ہو چکے تھے۔آپؐ کو آپؐ کی والدہ آمنہ اور دادا عبد المطلب نے پرورش کیا۔لیکن یہ دونوں بھی آپؐ کی صغر سنی ہی میں فوت ہو گئے جس کے بعد آپؐ کے چچا ابو طالب آپؐ کے نگران رہے۔آپؐ نے تریسٹھ سال کی عمر پا ئی اور سا ری عمر اللہ تعالیٰ کی رضا کے حاصل کر نے میں اور اس کے نام کو دنیا میں بلند کر نے میں خرچ کی۔دنیا میںنہ کو ئی ویسا پیدا ہؤا اور نہ ہو گا۔تمام انسانی کمالات آپؐ پر ختم ہو گئے۔تقویٰ کی سب را ہیں آپؐ نے طے کیں اور محبت الٰہی کے تمام دروازوں میں سے گزرے۔حتّٰی کہ اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو خاتم الانبیاء کا خطاب دیا اور ہمیشہ کے لیے اپنے دربار کی رسا ئی کے لیے آپؐ کی اتباع کو شرط قرار دیا۔آپﷺ کا حلیہآپؐ میانہ قامت تھے نہ بہت لمبے اور نہ پستہ قد۔آپؐ کا رنگ بہت خوبصورت تھا نہ تو بالکل سفید جیسے سرد ممالک کے لوگوں کا ہو تا ہے اور نہ گندم گوں۔آپؐ کے بال نہ تو گھونگرالے تھے اور نہ بالکل سیدھے بلکہ کسی قدر خم دار تھے۔آپؐ کے با لوں کا رنگ کسی قدر سرخی مائل تھااور بڑھا پے میںکچھ بال کنپٹیوں کے پاس سے سفید ہو گئے تھے با قی بال کالے ہی رہے۔سر کے بال آپؐ لمبے رکھتے تھے جو کانوں کی لو تک آتے تھے۔آپؐ ہمیشہ