انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 450 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 450

بالوں میں کنگھی کر تے اور آخر عمر میں مانگ بھی نکالتے تھے۔سر میں تیل یا خوشبو لگا نا بھی آپؐ کی عادت میں داخل تھا۔آپؐ کا جسم بہت نازک اور ملائم تھا۔آپؐ کے جسم میں سے خوشبو آتی تھی۔آپؐ کا سینہ چوڑا تھا اور دونوں کندھوں کے درمیاں بہت فاصلہ تھا۔آپؐ کے ہا تھ پاؤں بہت موٹے تھے اور ہتھیلیاں بہت چوڑی تھیں۔آپؐ سوتی کپڑے کو اور خصو صاًدھاری دار کو زیادہ پسند فر ما تے تھےا ور اسی قسم کے کپڑے میں آپؐ دفن بھی کیے گئے تھے لیکن در حقیقت جس قسم کا کپڑا ہو تا آپؐ اسے استعمال کر لیتے۔اپنے آقا کی ہر ایک نعمت کا شکر کر تے۔بات کر نے کا طریقحضرت انس ؓفر ما تے ہیں کہ رسول کریم ﷺ اکثر اوقات بات تین دفعہ دہراتے تا کہ لو گ اچھی طرح سمجھ جاویں اور سلام بھی تین دفعہ کر تے۔اسی طرح حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ آپؐ بات ایسی آہستگی کے سا تھ کر تے کہ اگر کوئی چاہےتو آپؐ کے لفظ گن لے اور جس طرح دوسرے لو گ جلدی جلدی بات کر تے ہیں آپ ؐ ایسا نہ کر تے تھے۔کھا نے پینے کے متعلقآپؐ تما م طیّب اشیاء کھا تے تھے لیکن اس بات کا لحاظ رکھتے تھے کہ وہ صدقہ نہ ہوں۔حتّٰی کہ حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ رسول کریم ﷺفر ما یا کر تے تھے کہ میں بعض دفعہ گھر جا تا ہوں اور وہاں بستر پر کو ئی کھجور پڑی دیکھتا ہوں تو پہلےتو کھانے کے لیے اٹھا لیتا ہوں لیکن پھر اس خیال سے کہ کہیں صدقہ نہ ہو پھینک دیتا ہوں۔اس بات سے اس وقت کے مسلمانوں کو عبرت حاصل کر نی چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ ان کا رسولﷺصدقہ سے کس قدر پر ہیز کر تا تھا۔اب تو بعض لوگ اچھا بھلا مال رکھتے ہو ئے بھی صدقہ کے لینے میں مضائقہ نہیں کر تے۔حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ کو ئی جب کو ئی چیز آپؐ کو دیتا آپؐ پو چھتے۔اگر ہدیہ ہوتی تو خود بھی استعمال فرماتے ورنہ آس پاس کے غرباء میں تقسیم کر دیتے۔آپؐ کی خوراک ایسی سا دہ تھی کہ اکثر کھجور اور پا نی پر گزارہ کرتے۔حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ آپؐ کے انصار ہمسائے دودھ تحفہ بھیجتے تو اکثر ہم لوگوں کو پلادیتے۔لیکن باوجود اس قدر سا دگی کے طیّبات سے پر ہیز نہ تھا اور جھوٹے صوفیوں کی طرح آپؐ طیّبات کو ترک نہ کر بیٹھے تھے بلکہ آپؐ عمدہ سے عمدہ غذائیں جیسے مرغ وغیرہ بھی کھا لیتے تھے۔پا نی پیتے وقت آپؐ کی یہ عادت تھی کہ تین دفعہ بیچ میں سا نس لیتے اور یکدم پا نی نہ چڑھا جاتے۔نہ صرف اس میں آپؐ کا وقار پا یا جا تا ہے بلکہ یہ بھی معلوم ہو تا ہے کہ آپﷺصحت کا بھی بہت خیال رکھتے تھے۔گو شت کو آپؐ پسند فرماتے