انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 347 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 347

انوار العلوم جلد ۱۹ سلگر ۳۴۷ الفضل کے اداریہ جات یو (Sulgrave) سے ہجرت کر کے امریکہ چلا گیا۔۱۷۴۳ ء میں والد کا انتقال ہو گیا۔۱۷۵۵ ء تا ۱۷۵۸ء مسلسل فرانسیسیوں کے خلاف جنگ لڑی۔اس کی کوششوں سے ۱۷۸۳ء میں برطانوی افواج کو ہتھیار ڈالنے پڑے۔۱۷۸۹ء تا ۱۷۹۷ء امریکہ کے صدر رہے۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحه ۱۷۸۳ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) ہٹلر Hitler Adolf) (۱۸۸۹ء۔۱۹۴۵ ء ) جرمنی کا آمر مطلق نازی پارٹی کا بانی۔پہلی عالمی جنگ کے بعد چند شورش پسندوں سے مل کر میونخ میں نازی مزدور پارٹی کی بنیاد رکھی۔۱۹۳۳ء میں اسے آمریت کے اختیارات سونپ دیئے گئے۔ہٹلر جرمنی کے تمام شعبوں کا مختار بن گیا۔نازی پارٹی کے مخالفین کو کچل دیا گیا۔اس کی پالیساں بالآخر دوسری عالمی جنگ پر منتج ہوئیں۔۱۹۴۱ء میں روس کے محاذ پر ہٹلر نے جنگ کی خود کمان کی۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحه ۱۸۴۶ء مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) گوئرنگ (Goering) (۱۸۹۳ء۔۱۹۴۶ ء ) جرمنی کا نازی لیڈر پہلی عالمی جنگ میں فضائی فوج کا ہیرو۔شروع میں ہی نازیوں کے ساتھ مل گیا۔۱۹۳۳ ء میں جرمنی کا وزیر محکمہ پرواز اور پروشیا (Prussia) کا وزیر اعظم۔خفیہ پولیس کی بنیاد اسی نے رکھی جس کا ۱۹۳۶ ء تک سربراہ رہا۔جرمنی کا معاشی نظام آمرانہ اختیارات سے چلایا۔ہٹلر نے اسے اپنا جانشین نامزد کیا۔دوسری عالمی جنگ میں ہمہ گیر فضائی جنگ کا ذمہ دار تھا۔۱۹۴۵ء میں امریکی فوج کے آگے ہتھیار ڈالے۔جنگی جرائم میں سب سے بڑا ملزم ثابت ہونے پر سزائے موت پائی مگر پھانسی سے قبل خود کشی کر لی۔( اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۲۹۴۔مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) ٹیریٹوریل فورس (Territorial Force) برطانیہ کی ایک رضا کار ہنگامی فوج ۱۵ پیٹرن (Patron) مربی ،سر پرست ، حامی پٹیل۔ولبھ بھائی (Vallabhai Patel) (۱۸۷ء۔۱۹۵۰ء) بھارتی سیاست دان۔انگلستان میں بیرسٹری کی سند لی اور واپسی پر بحیثیت وکیل فوجداری کامیاب وکالت کی۔۱۹۱۵ء میں گاندھی صاحب سے ملاقات کے بعد پٹیل تھوڑے ہی عرصہ میں قوم پرست اور