انوارالعلوم (جلد 19) — Page 346
انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۴۶ الفضل کے اداریہ جات ابن مسعود عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود - معروف ابن مسعود۔(۱۸۸۱ء۔۱۹۵۳ء) دولت عربیہ سعودیہ کا بانی۔صیہونیت کے خلاف عربی تحریک کا قائد۔نجد کی آبائی سلطنت اُس وقت چھن چکی تھی جب عبد العزیز آٹھ سال کا تھا چند سال بہ حالت جلا وطنی کویت میں گزارے۔۱۹۰۱ء میں صرف دس آدمیوں کو ساتھ لے کر ریاض کو فتح کیا۔اس کے بعد فتوحات کا سلسلہ جاری ہو گیا کئی اور اہم علاقے حاصل کئے اور شاہ حسین ابن علی کو شکست دے کر حجاز پر بالا دستی حاصل کی اس طرح ابن سعود عرب کا سب سے بڑا فرمانروا بن گیا پوری سلطنت کا نام دولت عربیہ سعودیہ قرار دیا۔۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۹۶۳ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) کمال اتاترک (۱۸۸۱ء۔۱۹۳۸ء) ترک رہنما۔جدید ترکیہ کے بانی۔۱۹۳۴ ء سے قبل مصطفیٰ کمال پاشا کے نام سے مشہور تھے۔نوجوان ترکوں کے انقلاب میں حصہ لیا۔پہلی عالمی جنگ میں امتیاز حاصل کیا اور ترکیہ کی شکست کے بعد مشرقی اناطولیہ میں قوم پرور جماعت اور فوج کو منظم کیا۔۱۹۲۳ء سے ۱۹۳۸ء تک ترکی کے صدر رہے۔ان کے عہد میں انقلابی اصلاحات نافذ ہوئیں نیز ترکی زبان کے لئے عربی کی بجائے لاطینی رسم الخط اختیار کیا گیا۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ا صفحه ۶۴ مطبوعہ لا ہور۱۹۸۷ء) نپولین شاہ فرانس (۶۱۷۶۹-۱۸۲۱ء) وینڈیمیئر (Vendemiaire) کی بغاوت (۱۷۹۵ء) میں اس کے زبر دست اقدام نے اسے وقت کی اہم ترین شخصیت بنا دیا۔اطالوی مہم کے قائد کی حیثیت سے اس نے پست ہمت ، فاقہ زدہ سپاہیوں کو ایک نا قابل تسخیر فوج بنا دیا۔مسلسل بروقت اقدامات سے نپولین نے افراطِ زر کا تدارک کیا۔کلیسیا سے صلح کی۔ایک نیا آئینی ضابطہ وضع کیا۔۱۸۰۴ء میں اس نے شہنشاہ فرانس اور ۱۸۰۵ ء میں شاہ اٹلی ہونے کا اعلان کیا۔۱۲ / اپریل ۱۸۱۴ء کو تخت سے دست بردار ہوا۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۰۸ ۱۷ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۸ء) جارج واشنگٹن (Washington George) (۱۷۹۹-۶۱۷۲ء) امریکہ کا پہلا صدر اور بابائے امریکہ۔باپ کا نام آگسٹین اور دادا کا نام واشنگٹن تھا۔وہ ۱۶۵۷ء میں