انوارالعلوم (جلد 19) — Page xxii
انوار العلوم جلد ۱۹ ۱۵ تعارف کنند لکھے اور عالم اسلام کو بر وقت اختباہ کرنے پر حضور کا شکر یہ ادا کیا۔(۱۷) مسلمانان بلوچستان سے ایک اہم خطاب حضرت مصلح موعود ۱۴ / جون ۱۹۴۸ء کو دورہ پر کوئٹہ تشریف لے گئے۔جماعت احمدیہ کوئٹہ نے حضور کے اس دورہ کو غنیمت جانتے ہوئے ہر ممکن استفادہ کی کوشش کی۔چنانچہ جماعت کوئٹہ نے حضور کے اعزاز میں ایک دعوت عصرانہ کا اہتمام کیا۔جس میں حضور نے یہ خطاب فرمایا۔یہ خطاب پہلی دفعہ مورخه ۲۴ / اکتوبر ۱۹۶۲ ء کو روزنامه الفضل ربوہ نے شائع کیا۔حضور نے اس عظیم الشان تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ ملک میں اسلامی آئین نافذ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہر مسلمان پہلے اپنے نفس پر اسلامی احکام جاری کرنے کی کوشش کرے اپنے آپ کو سچا اور حقیقی مسلمان بنائے بغیر کبھی ہمیں اللہ تعالیٰ کی تائید حاصل نہیں سکتی۔(۱۸) پاکستان ایک اینٹ ہے اُس اسلامی عمارت کی جسے ہم نے دنیا میں قائم کرنا ہے سید نا حضرت مصلح موعود نے پاکستان بننے کے معا بعد پاکستان کا مستقبل“ کے موضوع پر لاہور میں چھ لیکچر ارشاد فرمائے۔اس کے کچھ عرصہ بعد حضور مغربی پاکستان کے دوسرے متعدد مرکزی شہروں میں تشریف لے گئے اور پاکستان کے ہزاروں باشندوں کو استحکامِ پاکستان کے موضوع پر اپنے بصیرت افروز خیالات اور تعمیری افکار سے روشناس کرایا۔جون ۱۹۴۸ء میں حضور کو ئٹہ تشریف لے گئے اور کوئٹہ میں نہایت معلومات افزاء اور روح پرور پبلک لیکچر فرمائے۔جن میں پاکستان کو پیش آمدہ اہم ملکی مسائل میں اہل پاکستان کی راہنمائی کرتے ہوئے نہایت شرح وبسط سے انہیں اپنی قولی وملی ذمہ داریوں کی بجا آوری کی طرف توجہ دلائی اور اپنے پُر جوش اور محبت بھرے الفاظ میں بے پناہ قوت ایمانی اور نا قابل تسخیر عزم و ولولہ سے لاکھوں پژمردہ اور غمزدہ دلوں میں زندگی اور بشارت کی ایک زبر دست روح