انوارالعلوم (جلد 19) — Page 390
انوار العلوم جلد ۱۹ ۳۹۰ تقریر جلسه سالانه ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۴۷ء اختیار کیا جائے جو اللہ تعالیٰ نے مقرر فرمائے ہیں۔جماعت کے بیرونی مشن اس کے بعد میں اپنی جماعت کو ان حالات سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں جو غیر ممالک کی تبلیغ سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ سال بڑی مصیبتوں کا سال تھا مگر ہمارے لئے یہ امر خوشی کا موجب ہے کہ بیرونی ممالک کے مبلغین نے اعلیٰ درجہ کی قربانی سے کام لے کر جماعت کے وقار اور اس کی عظمت کو آگے سے بہت بلند کر دیا ہے۔چونکہ مالی مشکلات بہت زیادہ تھیں اس لئے بعض مشن عارضی طور پر ہمیں بند کرنے پڑے۔اٹلی کا مشن بند کر دیا گیا ہے، فرانس کا مشن بند کرنے کی ہم نے ہدایت دے دی تھی مگر وہاں سے مشنری نے کہا کہ میں اپنی کمائی سے اس مشن کو جاری رکھنے کی کوشش کروں گا آپ مجھے اس کی اجازت دے دیں۔چنانچہ ہم نے اسے اجازت دے دی ، پین کا مشن بند کرنے کی بھی ہم نے ہدایت دے دی تھی مگر وہاں کے مبلغوں نے بھی یہی کہا کہ ہمیں اجازت دیں ہم اپنی کمائی سے اس مشن کو جاری رکھیں، یہاں کا خرچ ہم محنت اور مزدوری سے پورا کرنے کی کوشش کریں گے اور جو کچھ بچے گا وہ سلسلہ کا مال ہوگا۔اس کے علاوہ سوئٹزر لینڈ میں ہمارے تین مبلغ تھے جن میں سے دو جرمنی کیلئے تیاری کر رہے تھے اور ایک وہاں رہنے کیلئے تھا ان میں سے دو کو ہالینڈ بھجوا دیا گیا ہے اور ایک مبلغ وہیں ہے۔اٹلی میں دو مبلغ تھے اُن کو ویسٹ افریقہ بھجوا دیا گیا ہے اور ایک مبلغ انگلستان میں زائد کیا گیا ہے۔گویا فی الحال فرانس، سپین ، سوئٹزر لینڈ ، ہالینڈ اور انگلینڈ میں ہمارے مشن قائم ہیں۔جرمنی ، تحکیم اور آسٹریا میں نئے مشن کھولنے کی تجویز ہے اور اٹلی میں ہمارا مشن فی الحال بند ہے۔لندن مشن کی خدمات انگلستان کے مشن کا کام اس سال بہت شاندار رہا ہے اور موجودہ فسادات میں اس کے پراپیگنڈہ کا بہت اچھا نتیجہ نکلا ہے۔شروع شروع میں انگریزوں کا اکثر حصہ مسلمانوں کے خلاف تھا اور وہ ان سے کوئی ہمدردی نہیں رکھتا تھا مگر اب ان کی اکثریت مسلمانوں کی مظلومیت کو سمجھنے لگ گئی ہے۔لنڈن مشن کی کوششوں کے علاوہ ڈاکٹر سپیٹ (Spite) نے بھی اس بارہ میں بہت مفید کام کیا ہے۔انہیں باؤنڈری کمیشن کے سلسلہ میں ولایت سے مشورہ کیلئے بلوایا گیا تھا چونکہ وہ جغرافیہ کے