انوارالعلوم (جلد 17) — Page 517
انوار العلوم جلد ۱۷ ۵۱۷ الموعود لوگوں کی زندگی میں ظاہر ہوا جن کو بشیر اول کی وفات کی وجہ سے لوگوں کے طعنے سننے پڑتے تھے اور بہت سے اُن دشمنوں کی زندگی میں پیدا ہوا جو اسلام کی صداقت کا کوئی نشان دیکھنا چاہتے تھے ، جو اسلام کی اُس وقت شدید ترین مخالفت کر رہے تھے اور اسلام کی فتح سے سخت گھبراتے تھے۔مصلح موعود کی احادیث میں خبر رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم بی مصلح موعود کی خیر دیتے ہیں اور اُس کا ظہور زمانہ مسیح موعود میں ہی بتاتے ہیں۔آپ فرماتے ہیں۔يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُلَهُ ۲۵ مسیح موعود شادی کرے گا اور اُس کے ہاں اولا د پیدا ہوگی۔اب اس کے یہ معنی تو نہیں ہو سکتے کہ مسیح موعود کے ہاں ویسی ہی معمولی اولاد پیدا ہو جائے گا جیسی اور لوگوں کے ہاں پیدا ہوتی ہے کیونکہ اگر اس کے یہی معنی ہوں تو پھر اس پر وہی اعتراض پیدا ہو گا جو غیر احمدی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی پر کیا کرتے تھے کہ اولا د ہونا کونسی بڑی بات ہے، دنیا میں ہر شخص کے ہاں اولا د ہوا ہی کرتی ہے اور یہ ہم بھی مانتے ہیں کہ اگر محض اتنی خبر دی جائے کہ ایک لڑکا پیدا ہوگا تو یہ کوئی خاص پیشگوئی نہیں کہلا سکتی۔اسی طرح جب رسول کریم ﷺ نے یہ فرمایا کہ مسیح موعود کے ہاں اولاد پیدا ہوگی تو اس کے یہ معنی تو نہیں ہو سکتے کہ اُس کے ہاں معمولی اولا د پیدا ہوگی کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو رسول کریم ﷺ کو خاص طور پر یہ خبر دینے کی کوئی ضرورت نہیں تھی لیکن آپ کا یہ خبر دینا بتاتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کا منشاء یہ تھا کہ اُس کے ہاں خاص اولا د پیدا ہوگی ویسے ہی کمالات اور ویسے ہی اوصاف رکھنے والی جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے خبر دی۔پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ لوكَانَ الْإِيْمَانُ عِنْدَ الثَّرَيَّا لَنَالَهُ رِجَالٌ مِنْ هَؤُلَاءِ ۲۶ بخاری کتاب التفسیر میں بھی یہ حدیث آتی ہے اور وہاں الفاظ یہ ہیں کہ لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ عِندَ الثَّرَيَّا لَنَالَهُ رِجَالٌ أَوْ رَجَلٌ مِنْ هَؤُلَاءِ عَ یعنی اگر ایمان ثریا پر بھی جا چکا ہوگا تو اہل فارس میں سے کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو اُسے زمین پر واپس لائیں گے۔پس صرف مسیح موعود کے متعلق ہی رسول کریم ﷺ نے پیشگوئی نہیں