انوارالعلوم (جلد 17) — Page 467
انوار العلوم جلد ۱۷ ۴۶۷ بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ ء ) کو تعلیم دلا کر وہاں بھیجا جا سکے۔پہلے تو مبلغ بننے کیلئے مولوی فاضل کا امتحان پاس کرنا ضروری تھا مگر اب تو ہم مڈل پاس نو جوانوں کو لے رہے ہیں اور انہیں سال ڈیڑھ سال تعلیم دلا کر کام پر لگا رہے ہیں۔انہیں موٹے موٹے دینی مسائل سکھا دئیے جاتے ہیں اور کچھ طب پڑھا دی جاتی ہے تا وہ اپنی مدد آپ کرنے کے بھی قابل ہو سکیں۔انہیں طبیبوں اور عطاروں سے کام سکھایا جاتا ہے اور اس لئے اب مبلغ بنے کیلئے اتنی قربانی کی ضرورت نہیں جتنی پہلے کرنی پڑتی تھی۔پھر بھی اگر کسی علاقہ کو مبلغ نہ ملے تو اُسے مرکز پر شکوہ نہ کرنا چاہئے بلکہ اپنے آپ سے شکوہ کرنا چاہئے۔دیہاتی مبلغین کی نئی کلاس کیلئے پچاس نو جوانوں کی ضرورت ہے اس لئے اگر سو دوسو درخواستیں آئیں تو ان میں سے پچاس منتخب کئے جاسکیں گے۔کیونکہ ہر شخص جو اپنا نام پیش کرتا ہے وہ کام کے قابل نہیں ہوتا۔اگر پچاس نوجوان مل جائیں تو پندرہ جو تیار ہو چکے ہیں اُن کو ملا کر تمام ملک میں اچھا خاصا شور تبلیغ کا مچایا جا سکتا ہے۔گرلز ہوسٹل ایک اور سکیم یہ ہے کہ جس کا میں عورتوں میں بھی اعلان کر آیا ہوں۔دوستوں کی طرف سے متواتر یہ تحریک ہو رہی تھی کہ قادیان میں ایک زنانہ بورڈنگ ہونا چاہئے تا باہر سے لڑکیاں آکر دینی تعلیم حاصل کر سکیں۔دوستوں کو یہ شکایت تھی کہ با ہر وہ لڑکیوں کیلئے تعلیم کا انتظام نہیں کر سکتے اور یہاں ان کی رہائش کا کوئی انتظام نہیں اور وہ چاہتے تھے کہ یہاں زنانہ بورڈنگ قائم کیا جائے۔اب تک تو میں انکا ر ہی کرتا رہا ہوں کیونکہ ہمارے پاس ایسی تعلیم یافتہ عورتیں نہ تھیں جو نگرانی کر سکتیں۔مگر اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ خدا تعالیٰ چاہے تو اس سال زنانہ بورڈنگ جاری کر دیا جائے تا جو دوست با ہر اپنی لڑکیوں کو دینی تعلیم حاصل کرنے کیلئے یہاں بھیجنا چاہیں وہ بھیج کر دینی تعلیم دلوا سکیں یا جو زنانہ ہائی سکول میں تعلیم دلانا چاہیں وہ بھی دلواسکیں۔کمیونزم کا خطرہ اس کے بعد ایک اور ضروری امر کی طرف جماعت کے دوستوں کو تو بہ دلانا چاہتا ہوں۔میں چند دن ہوئے اس کا اعلان کر چکا ہوں جو الفضل ۲۵ / دسمبر ۱۹۴۴ء میں شائع ہو چکا ہے۔اس وقت سب جگہوں کے دوست یہاں جمع ہیں