انوارالعلوم (جلد 17) — Page xii
انوار العلوم جلد کا K تعارف کت ا۔صلہ رحمی ۲۔مہمان نوازی ۳۔ناداروں اور معذوروں کی امداد ۴۔ضرورت مند طبقہ کی اعانت ۵۔قومی ترقی کیلئے نئے نئے راستوں کی تلاش حضور نے ان پانچوں اخلاق کی تفصیل بیان کرنے کے بعد فرمایا:۔یہ پانچ چیزیں ہیں جن سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ صرف اہلی زندگی کو بلکہ بین الاقوامی تعلقات کو ہمیشہ کیلئے درست کر دیا۔جن کے کام میں کوئی روک تھی اُن کی روک کو دور کر کے آپ نے ملک میں کام کا راستہ کھولا۔جو لوگ اپاہج یا کمانے کے ناقابل تھے اُن کے لئے معیشت کا پورا سامان جمع کیا اور پھر قوم میں آئندہ ترقی کا ہمیشہ کیلئے دروازہ کھول دیا۔گویا یہ نظام نو ہو گیا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا میں قائم فرمایا۔(۵) دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کی علامات بیان کرتے ہوئے ایک علامت یہ بیان فرمائی کہ يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُلَهُ یعنی وہ ( مسیح موعود ) شادی کرے گا اور اس کے ہاں اولاد پیدا ہوگی۔لوگ شادیاں کرتے ہیں اور شادیوں کے نتیجہ میں اولا دیں بھی پیدا ہوتی ہیں لہذا اس پہلو سے تو اس پیشگوئی میں بظاہر کوئی نشان والی بات نظر نہیں آتی ہے۔ہاں البتہ ایسی غیر معمولی صفات والی اولا د جس نے مسیح موعود کے مشن کی تکمیل میں ممدومعاون ثابت ہونا تھا ایک نشان قرار پا سکتی ہے جس کی تائید دیگر آسمانی صحائف اور بزرگانِ اُمت کی پیشگوئیوں سے بھی ہوتی ہے جن میں مسیح موعود کے ہاں عظیم الشان صفات کے حامل ایک بیٹے کی پیدائش کا ذکر پایا جاتا ہے۔جس نے مسیح موعود کا روحانی لحاظ سے وارث بننا تھا اور اس کے سلسلہ کو غیر معمولی تقویت پہنچا نا تھی۔یہی مقصود اس حدیث کے پیش نظر تھا۔چنانچہ اسی پس منظر کے تحت الہی تصرف سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جنوری ۱۸۸۶ء میں ہوشیار پور میں ایک چلہ کشی کی۔اس چلہ کشی کے دوران اللہ تعالیٰ نے آپ کے ہاں ایک غیر معمولی صفات کے حامل بیٹے کے پیدا ہونے کی خوشخبری عطا فرمائی۔چنانچہ حضرت