انوارالعلوم (جلد 17) — Page 130
انوار العلوم جلد کا يَارَسُوْلَ اللهِ ! کہنی لگنا کیا چیز ہے۔ہماری تو ہر چیز آپ کیلئے قربان ہے۔میرے نفس نے تو یہ ایک بہانہ بنایا تھا تا کہ آپ کا بوسہ لینے کا موقع مل جائے۔وہ صحابہ جو اُس شخص کو قتل کرنے پر آمادہ ہور ہے تھے جب انہوں نے یہ نظارہ دیکھا تو وہ کہتے ہیں پھر ہم میں سے ہر شخص کو اپنے آپ پر غصہ آنے لگا کہ ہمیں کیوں نہ یہ موقع ملا کہ ہم اپنے پیارے کا بوسہ لے لیتے یہ وہ شخص تھا جو ہمارا ہادی اور راہنما تھا جس نے اپنی زندگی کے ہر شعبہ میں ہمارے لئے وہ نمونہ دکھایا جس کی مثال اور کسی نبی میں نہیں مل سکتی۔اسلام ہر مسلمان کو آرٹسٹ بنا تا ہے مجھے افسوس ہے کہ میں وقت کی قلت اور اپنی بیماری کی وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کی مکمل تصویر نہیں کھینچ سکا مگر بہر حال جو کچھ میں نے بیان کیا ہے اگر اُسی کی ہم نقل کرنے لگیں اور انہیں اخلاق کو اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کریں تو شاید صدیوں ہمیں اس کی نقل کرنے میں لگ جائیں مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے ہم ان اخلاق کی نقل کرنے کے بغیر دنیا میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔جب تک ہم میں سے ہر شخص محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس تصویر کو جو میں نے کھینچی ہے معہ اُن اخلاق کے جومیں نے بیان نہیں کئے اپنے دل پر نہیں کھینچ لیتا اور جب تک ہم میں سے ہر شخص ایک چھوٹا محمد نہیں بن جاتا اُس وقت تک ہم کبھی خدا تعالیٰ کے پیارے نہیں ہو سکتے۔لوگ کہتے ہیں اسلام نے تصویر بنانا منع کر کے آرٹ کو نقصان پہنچایا ہے وہ نادان یہ نہیں جانتے کہ اسلام تو ہر مسلمان کو آرٹسٹ بناتا ہے۔وہ تصویر بنانے سے نہیں روکتا بلکہ ادنی اور بے نفع تصویر میں بنانے سے روکتا ہے اور وہ تصویر بنانے کا حکم دیتا ہے جو اس دُنیا میں بھی انسان کے کام آنے والی ہے اور آخرت میں بھی انسان کے کام آنے والی ہے۔لوگ تصویر میں بناتے ہیں تو کیا کرتے ہیں۔وہ بُرش لے کر کبھی گتے کی تصویر بناتے ہیں، کبھی گدھے کی تصویر بناتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں کہ انہوں نے گتے یا گدھے کی تصویر بنالی مگر اسلام کہتا ہے اے مسلمانو! تم میں سے ہر شخص رات اور دن ، صبح اور شام، بچپن اور جوانی اور بڑھاپے میں عقل اور فہم کا برش لے کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر کھینچتا ر ہے جو ہماری