انوارالعلوم (جلد 17) — Page 131
انوار العلوم جلد ۱۷ تصویر ہے۔۱۳۱ پس اس تصویر کوکھینچو اور بار بار کھینچو، یہاں تک کہ تم بھی محمد بن جاؤ اور چونکہ محمد ہماری تصویر ہے اس لئے جب تم محمد بنو گے تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح تم بھی ہمارے قرب میں آ جاؤ گے۔پس ہر مسلمان آرٹسٹ ہے ، ہر مسلمان مصور ہے مگر وہ اُس قیمتی چیز کی تصویر بناتا ہے۔جو دنیا کے لئے بھی مفید ہے اور آخرت کیلئے بھی مفید ہے۔وہ لغو چیزیں نہیں بناتا جن سے بہتر تصویر میں نیچر نے پہلے ہی تیار کی ہوئی ہیں۔ورنہ اسلام ہر مسلمان کو حکم دیتا ہے کہ جلوہ الہی قلب محمد پر پڑ رہا ہے۔اُس نے خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کر کے اُس کی تصویر اپنے دل پر کھینچ لی ہے مگر تم میں سے ہر شخص کو خدا تعالیٰ کے اس قدر قریب ہونے کی توفیق نہیں ہے۔اس لئے تم محمد رسول اللہ کے دل کی تصویر اپنے دلوں پر کھینچو۔اس طرح اصل کو دیکھ نہ سکو تو اس کی تصویر سے تم ایک اور تصویر کھینچ سکو گے۔غرض تمام انسان محمدی تصویر سے جمال الہی کی تصویر کھینچنے کے قابل ہیں۔صرف ہمت کی ضرورت ہے اور کوشش کی ضرورت ہے ورنہ راستہ کھلا ہے اور ہمیشہ کھلا رہے گا۔دوستوں کو ایک قیمتی نصیحت میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنے اندر یہ ملکہ پیدا کریں کہ جب بھی وہ کوئی کام کریں اس حیثیت سے نہ کریں کہ مثلاً اللہ دتا یا عبداللہ یا شکر اللہ یہ کام کر رہا ہے بلکہ جب بھی وہ کوئی کام کرنے لگیں اُس وقت سوچیں اور غور کریں کہ اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری جگہ ہوتے تو کیا وہ وہی کام کرتے جو میں کر رہا ہوں۔آخر خدا ہم سے کیا مطالبہ کرتا ہے؟ وہ ہم سے یہی مطالبہ کرتا ہے کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق اور آپ کی عادات کی پوری پوری نقل کریں اور وہی کام کریں جو آپ نے کئے۔پس ہر کام کے کرتے وقت اپنے دل سے یہ سوال کر لیا کرو کہ میں جو کچھ کر رہا ہوں آیا یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم اور آپ کے نمونہ کے مطابق ہے؟ اور اگر اس وقت میری جگہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہوتے تو کیا وہ یہی کام کرتے ؟ پھر تم خود بخود محسوس کرو گے کہ تمہارے دل میں اپنے افعال پر کتنی ندامت اور شرمندگی پیدا ہوتی ہے۔ایک شخص تم سے کوئی