انوارالعلوم (جلد 16) — Page 449
بعض اہم اور ضروری امور انوار العلوم جلد ۱۶ تو ان کو سوچنا چاہئے تھا کہ جب انہوں نے ایک بات سن کر مجھے لکھ دی تو دوسرے کا بھی حق تھا کہ میں فیصلہ سے پہلے اس کا بیان سُنتا اور اس کے لئے انہیں انتظار کرنا چاہئے تھا۔اب میں بتاتا ہوں کہ اس مضمون میں ایسی باتیں موجود ہیں جو خود اس کی دوسری باتوں کی تردید کرتی ہیں مثلاً اس میں لوکل پریذیڈنٹ اور ناظر امور عامہ پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ظالمانہ طور پر پولیس کے سامنے اس معاملہ کو پیش کیا اور اصرار کیا کہ ان لڑکوں کو ہتھکڑیاں لگائی جائیں ان کے الفاظ یہ ہیں :- ہندو یہ معاملہ مولوی عبدالرحمن صاحب جٹ جنرل پریذیڈنٹ کے ذریعہ اور ناظر صاحب امور عامہ کے ایماء پر پولیس کے حوالہ کیا گیا اور زور دیا گیا کہ فوراً ہی ایڈیٹرٹور کے چاروں لڑکوں کے برخلاف پرچہ چاک کر کے ہتھکڑیاں لگائی جائیں۔دو دور اندیش شخصوں نے جس میں ایک جنٹلمین اور ایک مسلمان صاحب تھے جن کا میں بیحد مشکور ہوں نے کہا کہ لڑکوں کا والد یہاں نہیں ہے کوئی لڑکا بی۔اے میں پڑھ رہا ہے، کوئی گریجوایٹ آپ ان کی زندگی کیوں خراب کرتے ہیں کم سے کم ان کے والد کا تو انتظار کر لیجئے مگر مولوی عبد الرحمن صاحب جٹ نے کہا کہ انتظار کی کوئی ضرورت نہیں ہم دنیا میں مساوات قائم کرنا چاہتے ہیں کچھ پرواہ نہیں خواہ یہ ایڈیٹر نور کے لڑکے ہیں۔مجھے بتلایا گیا ہے جب مولوی عبدالرحمن صاحب یہ کہہ رہے تھے تو مارے خوشی اور جوش کے ان کا چہرہ سرخ ہو رہا تھا۔“ اس معاملہ میں سب بڑے اور اہم گواہ وہ ہند و جنٹلمین اور وہ مسلمان صاحب ہو سکتے ہیں جن کا ذکر کیا گیا ہے اور میں نے دونوں سے دریافت کیا ہے اور دونوں کی گواہی لی ہے۔ہند و جنٹلمین نے تو کہا ہے کہ مجھ سے کسی نے یہ بات نہیں کی کہ ہم چونکہ مساوات چاہتے ہیں اس لئے ان لڑکوں کو ضرور ہتھکڑیاں لگائی جائیں بلکہ لوکل پریذیڈنٹ نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ یہ شکایت پولیس میں درج کرانے سے پہلے ناظر صاحب امور عامہ سے پوچھ لیا جائے اور انہوں نے میرے سامنے ناظر صاحب کو فون کیا اور ناظر صاحب امور عامہ نے جواب دیا کہ بہتر ہے کہ دونوں میں صلح کرا دی جائے۔یہ تو ہے ہندو جنٹلمین کی گواہی۔مسلمان محسن نے یہ تحریری شہادت دی ہے کہ ناظر صاحب سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر صلح ہو جائے تو بہت اچھا ہے۔شیخ صاحب نے لکھا ہے کہ لوکل پریذیڈنٹ کا چہرہ مارے جوش کے سُرخ ہور ہا تھا میں نے اُس ہند جنٹلمین۔اس کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ بات بالکل غلط ہے۔اس واقعہ کے متعلق میں۔