انوارالعلوم (جلد 15) — Page 62
انوار العلوم جلد ۱۵ انقلاب حقیقی پہلے نبی کو بہت بڑا سمجھتے ہیں اور جب بعد میں آنے والے نبی کی بڑائی بیان کی جاتی ہے تو کہتے ہیں کیا پہلے جاہل تھے ؟ کیا انہیں ان باتوں کا علم نہیں تھا ؟ یہی وجہ ہے کہ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ میں نے خدا کو دیکھا ہے تو یہودی جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں سے تھے، انہیں غصہ آیا کہ اس کا تو یہ مطلب ہے کہ ہمارا دا دا کم علم والا تھا اور تم اس سے زیادہ عرفان رکھتے ہواس لئے انہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کہا کہ تم جھوٹ بولتے ہو۔اگر تم سچے ہو تو ہمیں بھی خدا دکھاؤ۔چنانچہ قرآن کریم میں آتا ہے کہ موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے کہا یموسی لَن تُؤْمِنَ لَكَ حَتَّى نرى الله جهرة عمرہ اے موسیٰ ! ہم تیری اس بات کو ماننے کیلئے تیار نہیں جب تک ہم خود بھی خدا کو نہ دیکھ لیں اس جگہ نُورمن کے معنی ایمان لانے کے نہیں وہ تو پہلے ہی حضرت موسیٰ علیہ السلام پر ظاہری ایمان رکھتے تھے۔کن تُؤْمِن کے یہ معنی ہیں کہ یہ جو تو نے کہا ہے کہ میں نے خدا دیکھا اس میں تو جھوٹا ہے اور ہم تیری یہ بات ہرگز ماننے کیلئے تیار نہیں اور اگر ہمیں بھی دکھا دو تو خیر پھر مان لینگے۔یہی وہ انقلاب روحانی تھا جو چاروں گوشوں اور چاروں دیواروں کے لحاظ سے کامل تھا اور موسیٰ کی یہی وہ خصوصیت ہے جس کی وجہ سے کہا گیا کہ اس انقلاب روحانی کی آخری تحریک بھی موسیٰ کے نقش قدم پر ہوگی۔چنا نچہ فرمایا: خداوند تیرا خدا تیرے لئے تیرے ہی درمیان سے تیرے ہی بھائیوں میں سے تیری مانند ایک نبی بر پا کرے گا تم اس کی طرف کان دھر یو“۔۲۸ اور پھر آخری کلام میں مسلمانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے فرما یا إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمُ رسُولاً شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلى فِرْعَوْنَ رَسُولاً ۳۹ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم جو کامل اور اکمل شریعت لائے ہیں یہ گو ہر لحاظ سے سابقہ الہامی کتب پر فضیلت رکھتی ہے مگر ظاہری تکمیل کے لحاظ سے اسے موسیٰ کی شریعت سے مشابہت ہے، دوسروں سے نہیں۔دوسروں کی کتابوں کی ایسی ہی مثال ہے جیسے متفرق کمرے بنے ہوئے ہوں اور موسیٰ کی شریعت کی ایسی ہی مثال ہے جیسے ایک مکان ہو جس میں مختلف ضرورتوں کے لئے الگ الگ کمرے بنے ہوئے ہوں اور سب ضرورتوں کا اس میں مکمل انتظام موجود ہو۔اور گو قرآن کریم تاج محل کی طرح دوسرے سب مکانوں سے ممتاز ہے مگر مشابہت کے لحاظ سے اُسے مکان سے ہی مشابہت دی جاسکتی ہے، الگ الگ بنے ہوئے کمروں سے نہیں۔پس موسیٰ وہ پہلا نبی تھا جسے وہ کامل قانون ملا جو سب