انوارالعلوم (جلد 14) — Page 94
انوار العلوم جلد ۱۴ تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت نے ایک دفعہ جاپانی جراب پہنی۔مسجد میں نماز کیلئے آیا تو معلوم ہوا وہ جراب گھسٹ کر بوٹ میں چلی گئی ہے لیکن آخر لوگ ان جرابوں کو پہنا ہی کرتے تھے۔پس جب کوئی قوم ارادہ کر لے کہ اس نے دنیا میں ترقی کرنی ہے اور اپنی تیار کردہ چیز کو دنیا میں پھیلانا ہے تو ابتداء میں اسے قربانیاں کرنی پڑتی ہیں۔پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ ہوزری کی تیار کردہ جرابوں کے نقائص کی طرف ہر وقت نہ دیکھا کریں بلکہ انہیں خرید کر کارخانہ والوں کی حوصلہ افزائی کیا کریں۔خود ان کے کام میں بھی نقائص ہیں مگر تجر بہ سے آہستہ آہستہ دور ہو جائیں گے۔ایک تاجر نے بتایا کہ اس نے بہت سی جرابوں کے متعلق آرڈر دیا مگران کا ایجنٹ پشاور کی طرف ہی پھرتا رہا اور اس نے چیز یں نہ بھجوائیں۔اس قسم کے انتظامی نقائص ہو سکتے ہیں مگر ہوزری کی تیار کردہ بعض جرا ہیں اتنی مضبوط ہیں کہ مجھے خود حیرت ہے پچھلے سال میں نے اس جگہ سے گرم جرا ہیں لیں انگریزی گرم جراب اگر میرے پاؤں میں ہوتو عموماً 9 دن کے بعد اس میں سوراخ ہو جاتا ہے مگر اس میں سولہ سترہ دن کے بعد سوراخ ہوا اور پھر مرمت کرنے کے بعد وہ بہت مدت تک چلی گئیں۔گو اس دفعہ کا تجربہ میرا اچھا نہیں ہوا۔اگر چہ درمیان میں ایک دوست میرے لئے تحفہ جرا میں لے آئے اور وہ میں نے پہن لیں۔مگر ہوزری کی ایک جراب پہنچی تو اس جراب میں دوسرے ہی دن سوراخ ہو گیا۔میں نے ان کو کہہ دیا ہے کہ اگر انہوں نے اس نقص کی اصلاح نہ کی تو پھر میں ان کی سوراخ والی جرا ہیں آئندہ سٹیج پر لٹکا دوں گا تا کہ ان کا اشتہار ہو جائے۔مگر بعض دوستوں نے بتایا ہے کہ اتفاق سے آپ کو کوئی خراب جراب آ گئی ہوگی، ورنہ ایک دوست نے تو کہا میں حیران ہوا کرتا ہوں کہ ہوزری کی تیار کردہ جراب پھٹتی کیوں نہیں۔تو ممکن ہے اتفاق سے مجھے کوئی خراب جراب ملی ہو اور اس قسم کا اتفاق کوئی ناممکن نہیں۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ انگلستان کی بنی ہوئی جرا ہیں ایسی ناقص نکلیں کہ چھ جرابوں میں ہفتہ عشرہ میں سوراخ ہو گئے۔تو بعض دفعہ اتفا قارڈی مال آ جاتا ہے۔بعض دفعہ تیز اب زیادہ پڑ جاتا ہے اور تا گے گل جاتے ہیں لیکن ایسا شاذ ہوتا ہے۔پس اگر دوسرے دوست کی روایت صحیح ہے تو مجھے بہت خوشی ہے اور میں دوستوں سے کہتا ہوں کہ کارخانہ اس بات کا مستحق ہے کہ اس کی مدد کی جائے۔اگر ہمارا یہ ہوزری کا کارخانہ کامیاب ہو گیا تو میرا ارادہ ہے کہ ایک کپڑوں کا کارخانہ بھی یہاں جاری کیا جائے۔پس میں دوستوں کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ سٹار ہوزری اور کس کے حصص خریدیں اور جب انہیں جرا ہیں منگوانی