انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 162 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 162

انوارالعلوم جلد ۱۴ منتظمین جلسہ سالانہ کو ہدایات گھروں میں ٹھہرتے ہیں ، ان کیلئے بھی کام کرنے والے آدمیوں کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔لیکن اگر بیرکس بنادی جائیں تو تھوڑے سے آدمی ایک جگہ سب مہمانوں کو کھلا پلا سکتے ہیں۔میرا مدت سے خیال ہے کہ ہمیں جلسہ سالانہ کیلئے بیرکس بنانی چاہئیں۔اس صورت میں کام کا بوجھ بھی کم ہو جائے گا اور اخراجات میں بھی ضرور تخفیف ہو جائے گی۔نانبائیوں کے متعلق اور پانی کی وقت کے متعلق یہ بہتر تجویز ہوگی کہ جلسہ سالانہ سے چار پانچ مہینے پہلے اعلان کر کے باہر سے احمدی نانبائی اور سٹے بلوا لئے جائیں اور اگر کوشش کی جائے تو میں سمجھتا ہوں ہمیں اپنی جماعت سے ہی اتنے نانبائی مل سکتے ہیں جو کام چلانے کیلئے کافی ہوں اور جب اپنے آدمی مل سکتے ہوں تو کوئی وجہ نہیں انہیں فائدہ سے محروم رکھا جائے۔میرے نزدیک اگر اچھی طرح کوشش کی جائے تو ہمیں اتنے نانبائی مل سکتے ہیں کہ ان میں سے نصف تو جلسہ سالانہ کا کام کریں اور نصف تقریرین لیں۔اور پھر دوسرے وقت میں تقریریں سننے والے کام پر لگ جائیں اور دوسرے تقریریں سن لیں۔اس طرح آدھے وقت میں ایک پارٹی اور آدھے وقت میں دوسری پارٹی تقریریں سن سکتی ہے۔صرف جلسہ سالانہ کے موقع پر نانبائیوں کا آنا اور پھر جلسہ میں ان کا شامل نہ ہوسکنا ایسا بوجھ ہے جسے طبائع برداشت نہیں کر سکتیں۔اور اگر احمدی نانبائی کم ہوں اور وہ اپنے ساتھ غیر احمدی رشتہ داروں کو لے آئیں اور اس کی انہیں تحریک کی جائے تو ممکن ہے ضرورت سے بہت زیادہ نانبائی ہمیں میسر آ جائیں۔اس صورت میں یہ انتظام ہو سکتا ہے کہ ایک پارٹی ایک وقت کام کرے اور دوسری پارٹی دوسرے وقت اور فارغ اوقات میں وہ جلسہ سالانہ کی تقریریں سن لیں۔جلسہ سالانہ میں شامل ہونے کے شوق کی وجہ سے احمدی نانبائی آنریری طور پر بھی کام کر سکتے ہیں۔اور اگر ہم اس طریق کو اختیار کر لیں تو کوئی تعجب نہیں کہ دو چار سال میں ہی ہمارا کام مفت ہونے لگے۔یا اتنی قلیل رقم خرچ ہو جس کا برداشت کرنا بوجھ نہ ہو پھر تبلیغ کا بھی یہ ایک ذریعہ ہے۔اگر وہ اپنے غیر احمدی رشتہ داروں کو اپنے ساتھ لائیں اور آدھا وقت کام کرنے کے بعد جلسہ سالا نہ میں شامل ہو جائیں تو آدھے کام کی انہیں اجرت بھی مل جائے گی اور جلسہ سالانہ میں شامل ہونے سے ممکن ہے انہیں احمدیت میں داخل ہونے کی بھی توفیق مل جائے۔اسی طرح سقوں کا انتظام بھی کیا جاسکتا ہے۔ان باتوں کے بعد میں ان تمام دوستوں کا جنہوں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر خدمت کی