انوارالعلوم (جلد 13) — Page 305
انوار العلوم جلد ۱۳ 305 تحقیق حق کا صحیح طریق سے میری طبیعت جو پہلے ہی پیچش کی وجہ سے کمزور تھی، زیادہ ضعف محسوس کر رہی ہے۔لیکن میں سمجھتا ہوں اگر کچھ وقت اور بول سکوں تو یہ اس کمزوری کا اعلیٰ بدلہ ہوگا اور اعلیٰ چیز کیلئے : ادنی کو قربان کر دیتا ہے۔میں نے بیان کیا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طاعون کی پیشگوئی صداقت کے جو دلائل قرآن کریم نے بیان کئے ہیں۔ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آپ عَلى بَيِّنَةٍ مِّن رَّبِّہ تھے۔یعنی خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ کو ایسے دلائل حاصل تھے جو آپ کی صداقت کو ظاہر کرتے اور معترضین کو ساکت کرتے ہیں۔اسی سنت کے مطابق جو اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے جاری کی اس نے بانی سلسلہ احمدیہ کیلئے بھی نشان دکھائے اور اپنے پاس سے آپ کو بھی بینات دیں۔ان بینات میں سے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عطا ہوئیں، بعض ظلتی طور پر بانی سلسلہ احمدیہ کو بھی عطا ہوئیں اور ان میں سے میں پیشگوئیوں کا ذکر کر رہا تھا۔ان پیشگوئیوں میں سے ایک اور کا میں ذکر کرتا ہوں جس سے پنجاب کا ہر شخص واقف ہے اور وہ طاعون کے متعلق پیشگوئی ہے۔طاعون بے شک پہلے بھی پھوٹتی رہی ہے اور اس علاقہ بار میں بھی جہانگیر کے وقت میں سخت طاعون پھوٹی تھی اور اسی وجہ سے لوگ اس علاقہ کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے لیکن کسی امر کا ایک وقت ظاہر ہونا اس بات کی دلیل نہیں ہو سکتا کہ آئندہ کے لئے وہ نشان نہیں قرار پاسکتا۔پیشگوئی کے معنی اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر قبل از وقوع لوگوں کو ایک اعتراض کا جواب بتانے کے ہیں۔پس اگر کسی امر کے متعلق پہلے سے خبر دے دی جائے تو وہ پیشگوئی ہے خواہ اس کا وقوع دنیا میں بکثرت ہوتا ہو۔مثلاً دنیا میں روزانہ ہزار ہا آدمی پیدا ہوتے ہوں گے لیکن باوجود اس کے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیشگوئی اولاد کی نسبت پیشگوئی ہی کہلاتی ہے۔اسی طرح ہر انسان مرتا ہے لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو بعض دشمنوں کی موت کی خبر دی وہ پیشگوئی ہی کہلاتی ہے۔پس جو لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ طاعون تو دنیا میں آیا ہی کرتی ہے ان کا اعتراض صحیح نہیں کیونکہ گو طاعون پہلے بھی آتی رہی ہے مگر یہ تو ضروری نہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بتائے ہوئے وقت میں ہندوستان میں آتی۔پس جب کہ وہ آپ کے بتائے ہوئے وقت میں بتائی ہوئی علامات کے ساتھ اور بتائے ہوئے علاقہ میں ظاہر ہوئی تو اسے پیشگوئی کہا جائے گا نہ کہ قیاس۔حضرت مسیح موعود