انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 306 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 306

306 انوار العلوم جلد ۱۳ تحقیق حق کا صحیح طریق الصلوۃ والسلام نے طاعون کی پیشگوئی براہین احمدیہ کے وقت یعنی قریباً ۶۵ سال پہلے کی تھی۔اس وقت آپ کو الہام ہوا تھا کہ:۔دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اسے قبول نہ کیا۔لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا“۔۳۶ اس الہام میں بتایا گیا تھا کہ آپ ایک دعوی کریں گے۔لوگ اس کا انکار کریں گے۔اور پھر خدا تعالیٰ قہری نشانوں سے اس دعویٰ کی تصدیق کرے گا۔یہ اجمالی پیشگوئی تھی۔اس کے بعد آپ نے دعویٰ کیا اور عام طور پر ایسا سخت جوش آپ کے خلاف پیدا ہوا کہ اب تو میں نہیں کہہ سکتا کیونکہ پھر ایک جوش ہمارے خلاف پیدا ہو چکا ہے، ہاں درمیانی عرصہ میں اس کی نظیر مانی محال ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دفعہ ملتان گئے اور میری خواہش پر مجھے بھی ساتھ لے گئے۔میری عمر اُس وقت ۷-۸ سال ہو گی۔واپسی پر لاہور بھی ٹھہرے اور ڈبی بازار کے پاس رہنے والے کسی دوست کی خواہش پر اس کے گھر گئے۔واپسی پر جب سنہری مسجد کے پاس سے آپ کی گاڑی گزر رہی تھی تو میں نے دیکھا لوگ آپ کو گندی گالیاں دیتے اور پتھر مارتے تھے میں اگر چہ بچہ تھا مگر اس وقت کا ایک نظارہ مجھے اب تک یاد ہے۔ایک شخص جس کا ایک ہاتھ کٹا ہوا تھا اور زرد رنگ کی پٹیاں بندھی ہوئی تھیں جن سے معلوم ہوتا تھا کہ زخم ابھی ہرے ہیں وہ کٹے ہوئے باز وکو دوسرے ہاتھ پر مارتا جاتا اور ہائے ہائے مرزا کہتا جاتا تھا۔یہ ایک ایسا نظارہ تھا جس کا میری طبیعت پر آج تک اثر ہے۔تو اس زمانہ کی مخالفت کی یہ حالت تھی کہ انتہاء درجہ کا جوش تھا۔آپ نے مخالفین کو بار بار توجہ دلائی کہ اس سے کچھ فائدہ نہیں۔تم لوگ اللہ تعالیٰ سے دعا کرو کہ اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھے تباہ کر دے۔آپ لوگ میری مخالفت میں اپنے اخلاق کیوں تباہ کرتے ہو۔اگر میں حق پر ہوں تو تم میرا بگاڑ کچھ نہیں سکتے اور ناحق پر ہوں تو خدا خود بخود مجھے تباہ کر دے گا۔تمہیں مخالفت کرنے کی ضرورت نہیں۔مگر لوگ مخالفت میں برا بر بڑھتے گئے۔تب ۱۸۹۴ ء میں آپ نے عربی میں ایک قصیدہ لکھا جس میں مندرجہ ذیل اشعار تھے۔فَلَمَّا طَغَى الْفِسْقُ الْمُبِيدُ بِسَيْلِهِ تَمَنَّيْتُ لَوْ كَانَ الوَبَاءُ الْمُتَبَّرُ فَإِنَّ هَلَاكَ النَّاسِ عِنْدَ أُولِى النهى اَحَبُّ وَ أولى مِنْ ضَلَالٍ يخسر