انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 190 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 190

انوار العلوم جلد ۱۰ ۱۹۰ حضرت مسیح موعود کے کارنامے کی صفات کے مطابق اعمال سے مناسبت اور مخالف اعمال سے نفرت ہونی چاہئے۔ پس فطری انقباض اور رغبت نیکی بدی کا پتہ دینے والے ہو ۔ ونگے۔ اسی طرح اصل کے خلاف چلنے سے سے نقصان پہنچتا ہے اور مطابق چلنے سے حسن پیدا ہوتا ہے اس لئے لازما نیکی کا نتیجہ نیک اور لازماً بدیوں کے نتائج بد نکلتے ہیں۔ تیسرا نتیجہ یہ بھی نکلتا ہے کہ چونکہ خدا تعالی بالا رادہ ہستی ہے اور انسان کا کمال بھی یہی ہے کہ بالا رادہ کام کرے۔ پس گناہ اور نیکی ایک حد تک ارادہ سے بھی وابستہ ہو جائیں گے۔ لیکن باوجود ان تینوں باتوں کو تسلیم کر لینے کے اس امر کے تسلیم کرنے میں بھی کوئی عذر نہیں ہو سکتا کہ انسان بیرونی اثرات اور عادات کی وجہ سے اپنی عقل اور فطرت کے صحیح استعمال سے بسا اوقات معذور ہو جاتا ہے پس ضروری تھا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے تحریری ہدایات بھی ملیں کہ اِس اِس عمل سے حسن ازلی کے مطابقت پیدا ہوگی اور اس اس طرح اس کی مخالفت ہو گی اور اسی کا نام شریعت ہے۔ پس اس لحاظ سے شریعت کے مطابق کام کرنے کا نام نیکی ہوا۔ اور اس کے خلاف کام کرنے کا نام بدی۔ پس صحیح تعریف نیکی اور بدی کی وہی ہے جو اوپر کی چاروں باتوں کے ملنے سے پیدا ہوتی ہے۔ اور جس کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم اشارہ کرتی ہے۔ تیرھواں کام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة اسلام اور مسلمانوں کی ترقی کے سامان والسلام نے یہ کیا کہ اسلام اور مسلمانوں کی ترقی کے سامان پیدا کئے جو یہ ہیں :۔ (1) تبلیغ اسلام - حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی پہلے شخص ہیں جنہوں نے اس کام کو جو مدتوں سے بند ہو چکا تھا۔ جاری کیا آپ کی بعثت سے پہلے مسلمان تبلیغ اسلام کے کام سے بالکل غافل ہو چکے تھے۔ اپنے ارد گرد کے لوگوں میں کبھی کوئی مسلمان تبلیغ کر لیتا تو کر لیتا لیکن تبلیغ کو باقاعدہ کام کے طور پر کرنا مسلمانوں کے ذہن میں ہی نہ تھا۔ اور مسیحی ممالک میں تبلیغ کو تو بالکل نا ممکن خیال کیا جاتا تھا۔ آپ نے ۱۸۷۰ء کے قریب سے اس کام کی طرف توجہ کی اور اور سب سے ۔ پہلے خطوط کے ذریعہ سے اور پھر ایک اشتہار کے ذریعہ سے یورپ کے لوگوں کو اسلام کے مقابلہ کی دعوت دی اور بتایا کہ اسلام اپنے محاسن میں تمام مذاہب سے بڑھ کر ہے، اگر کسی مذہب میں ہمت ہے تو اس کا مقابلہ کرے۔ مسٹر الیگزنڈر وب مشہور امریکن