اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 325 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 325

اسماء المهدی صفحہ 325 دو عیسی ابن مریم سورۃ تحریم میں صریح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ بعض افراد اس امت کا نام مریم رکھا گیا ہے۔اور پھر پوری اتباع شریعت کی وجہ سے اس مریم میں خدا تعالیٰ کی طرف سے روح پھونکی گئی۔اور روح پھونکنے کے بعد اس مریم سے عیسی پیدا ہو گیا۔اور اسی بناء پر خدا تعالیٰ نے میرا نام عیسی بن مریم رکھا۔کیونکہ ایک زمانہ میرے پر صرف مریمی حالت کا گزرا اور پھر جب وہ مریمی حالت خدا تعالیٰ کو پسند آ گئی تو پھر مجھ میں اُس کی طرف سے ایک روح پھونکی گئی۔اس روح پھونکنے کے بعد میں مریمی حالت سے ترقی کر کے عیسی بن گیا۔براہین احمدیہ حصص سابقہ میں اول میرا نام مریم رکھا گیا۔جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔يَا مَرْيَمُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ۔یعنی اے مریم تو اور وہ جو تیرا رفیق ہے۔دونوں بہشت میں داخل ہو جاؤ۔اور پھر اس براہین احمدیہ میں مجھے مریم کا خطاب دے کر فرمایا ہے نَفَخْتُ فِيْكَ مِنْ رُوْحِ الصِّدْقِ یعنی اے مریم! میں نے تجھ میں صدق کی روح پھونک دی۔پس استعارہ کے رنگ میں روح کا پھونکنا اس حمل کے مشابہ تھا جو مریم صدیقہ کو ہوا تھا۔اور پھر اس حمل کے بعد آخر کتاب میں میرا نام عیسی رکھ دیا۔جیسا کہ فرمایا يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَ رَافِعُكَ إِلَيَّ يعنی اے عیسی میں تجھے وفات دوں گا اور