اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 324 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 324

اسماء المهدی صفحہ 324 وہ اتباع کی پوری کیفیت پیدا نہیں کرتا، متبعین میں داخل نہیں ہوسکتا۔پوری پوری پیروی جب تک نہیں کرتا ، ایسی پیروی کہ گویا اطاعت میں فنا ہو جاوے اور نقش قدم پر چلے، اس وقت تک اتباع کا لفظ صادق نہیں آتا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایسی جماعت میرے لئے مقدر کی ہے جو میری اطاعت میں فنا ہو اور پورے طور پر میری اتباع کرنے والی ہو۔( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 596۔جدید ایڈیشن)