اسماء المہدی علیہ السلام — Page 135
اسماء المهدی صفحہ 135 ہیں۔میرا ایسا دعویٰ نہیں ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی مصلحت اور حکمت نے آنحضرت ﷺ کے افاضۂ روحانیہ کا کمال ثابت کرنے کے لئے یہ مرتبہ بخشا ہے کہ آپ کی فیض کی برکت سے مجھے نبوت کے مقام تک پہنچایا۔اس لئے میں صرف نبی نہیں کہلا سکتا بلکہ ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے امتی۔اور میری نبوت آنحضرت ﷺ کی خل ہے نہ کہ اصل نبوت۔اسی وجہ سے حدیث اور میرے الہام میں جیسا کہ میرا نام نبی رکھا گیا ہے ایسا ہی میرا نام اتنی بھی رکھا ہے۔تا معلوم ہو کہ ہر ایک کمال مجھ کو آنحضرت ﷺ کی اتباع اور آپ کے ذریعہ سے ملا ہے۔“ امتی سے کیا مراد ہے؟ (روحانی خزائن جلد 22 ، صفحہ 154 حاشیہ۔حقیقۃ الوحی ) آنے والے کے متعلق تو یہ لکھا ہے کہ وہ امتی ہوگا۔امتی تو وہ ہے جو صرف آنحضرت ﷺ کی سچی پیروی کے ذریعہ سے نور حاصل کرتا ہے لیکن وہ جو پہلے ہی نور اور بصیرت پا کر نبوت کے درجہ تک پہنچ چکا ہے۔وہ اب امتی کس طرح بنے گا ؟ کیا پہلے تمام کمالات حاصل کردہ سے وہ بے نصیب کر دیا جاوے گا؟ ہاں ہم اتنی ہیں جن کو سب کچھ صلى الله آنحضرت ﷺ کے ذریعہ سے ملا ہے۔اور تمام معرفت وہیں سے حاصل ہوئی ہے۔“ ( ملفوظات طبع جدید جلد چہارم صفحه (512)