اسماء المہدی علیہ السلام — Page 136
اسماء المهدی ہم ہوئے خیر امم تجھ سے ہی اے خیر رسل تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے م ربط ہے جان محمد اُس صفحہ 136 سے مری جاں مدام نور لیا بار خدایا ہم نے نبی کے لفظ سے اس زمانہ کے لئے صرف خدا تعالیٰ کی یہ مراد ہے کہ کوئی شخص کامل طور پر شرف مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ حاصل کرے اور تجدید دین صلى الله کے لئے مامور ہو۔یہ نہیں کہ وہ کوئی دوسری شریعت لاوے۔کیونکہ شریعت آنحضرت ﷺ پر ختم ہے۔اور آنحضرت ﷺ کے بعد کسی پر نبی کے لفظ کا اطلاق بھی جائز نہیں جب تک اس کو امتی بھی نہ کہا جائے جس کے یہ معنی ہیں کہ ہر ایک انعام اس نے آنحضرت ﷺ کی پیروی سے پایا نہ براہ راست “ (روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 401 حاشیہ تجلیات الہیہ ) صلى الله اگر ایک امتی کو جو محض پیروی آنحضرت ﷺ سے درجہ وحی اور الہام اور نبوت کا پاتا ہے، نبی کے نام کا اعزاز دیا جائے تو اس سے مُہر نبوت نہیں ٹوٹتی کیونکہ وہ امتی ہے اور اس کا اپنا وجود کچھ نہیں اور اس کا اپنا کمال نبی متبوع کا کمال ہے۔اور وہ صرف نبی نہیں کہلا تا بلکہ نبی بھی اور امتی بھی۔مگر کسی ایسے نبی کا دوبارہ آنا جو امتی نہیں ہے ختم نبوت کے منافی ہے۔66 (روحانی خزائن جلد 20، صفحہ 383 حاشیہ۔چشمہ مسیحی )