اسماء المہدی علیہ السلام — Page 98
اسماء المهدی صفحہ 98 " احمد اس خدا کو تمام تعریف ہے جس نے مجھے نشانوں کا جائے ظہور بنایا اور سرور کائنات کا ظل مجھے ٹھہرادیا اور میرے نام کو آنحضرت ﷺ کے نام صل الله سے مشابہ بنا دیا۔اس طرح پر کہ اپنی نعمتوں کو میرے پر پورا کیا تا میں اس کی بہت تعریف کر کے احمد کے نام کا مصداق بنوں اور میرے سبب سے لوگوں کے ایمان کو تازہ کیا تا وہ میری بہت تعریف کریں اور میں محمد کے نام کا مصداق بنوں۔(روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 165 حجۃ اللہ ) ” خدا تعالیٰ نے حصص سابقہ براہین احمدیہ میں میرا نام احمد رکھا اور اسی نام سے بار بار مجھ کو پکارا۔اور یہ اسی بات کی طرف اشارہ تھا کہ میں ظلمی طور پر نبی ہوں۔پس میں اتنی بھی ہوں اور ظلی طور پر نبی بھی ہوں۔اس کی طرف وہ وحی الہی بھی اشارہ کرتی ہے جو حصص سابقہ براہین احمدیہ میں ہے۔كُلُّ بَرَكَةٍ مِن مُّحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَ تَعَلَّمَ- یعنی ہر ایک برکت آنحضرت ﷺ کی طرف سے ہے۔پس بہت برکت والا وہ انسان ہے جس نے تعلیم کی یعنی آنحضرت علی اور پھر بعد اس کے بہت برکت والا وہ ہے جس نے تعلیم پائی یعنی یہ عاجز۔پس اتباع کامل کی وجہ سے میرا نام امتی ہوا اور پورا عکس نبوت صلى الله