اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 80 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 80

اسماء المهدی لکھا: صفحہ 80 اخبار کرزن گزٹ کے ایڈیٹر مرزا حیرت دہلوی نے حضور کی وفات پر مرحوم کی وہ اعلیٰ خدمات جو اس نے آریوں اور عیسائیوں کے مقابلہ میں اسلام کی ، کی ہیں وہ واقعی بہت ہی تعریف کی مستحق ہیں۔بحیثیت ایک مسلمان ہونے کے بلکہ محقق ہونے کے ہم اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ کسی بڑے سے بڑے آریہ اور بڑے سے بڑے پادری کو مجال نہ تھی کہ وہ مرحوم کے مقابلہ میں زبان کھول سکتا۔“ کرزن گزٹ دہلی۔یکم جون 1908ء۔بحوالہ تاریخ احمد یہ جلد 2 صفحہ 565 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) - چوتھی بات آدم نام میں یہ بتائی گئی ہے کہ اس کی ذریت و نسل تمام دنیا میں پھیل جائے گی۔چوتھی بات آدم نام میں یہ بتائی گئی ہے کہ اس کی ذریت ونسل تمام دنیا میں پھیل جائے گی اور مخالفوں کے منصوبے اور پیشگوئیاں پوری نہ ہوسکیں گی۔آپ فرماتے ہیں: ” خدا نے جو میرا نام آدم رکھا اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ اس زمانہ میں عام طور پر بنی آدم کی روحانیت پر موت آگئی تھی۔پس خدا نے نئی زندگی کے سلسلہ کا مجھے آدم ٹھہرایا اور اس مختصر فقرہ میں یہ پیشگوئی پوشیدہ ہے کہ جیسا کہ آدم کی نسل تمام دنیا میں پھیل گئی، ایسا ہی یہ میری روحانی نسل اور نیز