اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 79 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 79

اسماء المهدی صفحه 79 ادب کے بلاغت اور فصاحت کا نمونہ دکھایا ہے اس کی نظیر اگر موجود ہے تو کوئی صاحب پیش کریں۔مگر انصاف کی پابندی کے لئے بہتر ہوگا کہ اول تمام میری کتابیں براہین احمدیہ سے لے کر ” فریاد درد یعنی ” کتاب البلاغ تک دیکھ لیں اور جو کچھ ان میں معارف اور بلاغت کا نمونہ پیش کیا گیا ہے اس کو ذہن میں رکھ لیں۔اور پھر دوسرے لوگوں کی کتابوں کو تلاش کریں اور مجھ کو دکھلا دیں یہ تمام امور دوسرے لوگوں کی کتابوں میں کہاں اور کس جگہ ہیں۔اور اگر نہ دکھلا سکیں تو پھر یہ امر ثابت ہے کہ محمدی برکتیں اس زمانہ میں خارق عادت کے طور پر مجھ کو عطا کی گئی ہیں جن کے رو سے مہدی موعود ہونا میرا لازم آتا ہے۔(روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 406۔ایام اصلح ) حضور علیہ السلام کی اس علمی قابلیت کا اقرار آپ کے مخالفین نے بھی کیا ہے۔چنانچہ فرقہ اہل حدیث کے مشہور عالم مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے حضور علیہ السلام کی تصنیف ” براہین احمدیہ پر اپنے ریویو میں لکھا کہ : ہماری رائے میں یہ کتاب اس زمانہ میں اور موجودہ حالت کی نظر سے ایسی کتاب ہے جس کی نظیر آج تک اسلام میں تالیف نہیں ہوئی اور آئندہ کی خبر نہیں۔۔۔ہمارے ان الفاظ کو کوئی ایشیائی مبالغہ سمجھے تو ہم کو کم سے کم ایک ایسی کتاب بتادے جس میں جملہ فرقہ ہائے مخالفین اسلام خصوصاً آریہ و بر ہم سماج سے اس زور شور سے مقابلہ پایا جاتا ہو۔(اشاعة النت جلد ہفتم۔نمبر 6 - صفحہ 169 )