اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 81 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 81

اسماء المهدی صفحہ 81 ظاہری نسل بھی تمام دنیا میں پھیلے گی۔( براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 112) چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو کثرت اولاد کا وعدہ دیا جس کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے تحریر فرمایا: د, میں تیری ذریت کو بہت بڑھاؤں گا اور برکت دوں گا۔مگر بعض ان میں سے کم عمری میں فوت بھی ہوں گے اور تیری نسل کثرت سے ملکوں میں پھیل جائے گی“۔(اشتہار20 فروری1886ء۔بحوالہ مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 96۔جدید ایڈیشن مطبوعه ر بوه ) آدم کے لفظ سے بھی وہ آدم جوابوالبشر ہے، مراد نہیں بلکہ ایسا شخص مراد ہے جس سے سلسلہ ارشاد اور ہدایت کا قائم ہوکر روحانی پیدائش کی بنیاد ڈالی جائے۔گویا وہ روحانی زندگی کی رو سے حق کے طالبوں کا باپ ہے اور یہ ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے جس میں روحانی سلسلہ کے قائم ہونے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ایسے وقت میں جبکہ اس سلسلہ کا نام ونشان نہیں۔“ ( براہین احمدیہ۔روحانی خزائن جلد اوّل صفحہ 586-585-حاشیہ نمبر 3) اسی سلسلہ میں حضور علیہ السلام نے 1906ء میں یہ پیشگوئی فرمائی کہ: خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام زمین میں پھیلائے گا۔۔۔اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا۔اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا۔بہت سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلاء