اسماء المہدی علیہ السلام — Page 72
اسماء المهدی صفحه 72 پس شک نہیں کہ آنحضرت ﷺ آخر زمانہ کے آدم ہیں اور امت اس نبی محمود کی ذریت کی بجا ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 16 ، صفحہ 261-259 - ترجمه ماخوذ از خطبہ الہامیہ ) -1 آدم نام میں آئندہ فتنوں اور ان سے براءت اور موجودہ زمانہ کی حالت بیان کی گئی ہے۔خدائے علام الغیوب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آدم نام دے کر اور ان آیات کو آپ پر وحی کر کے جو آدم کے حق میں قرآن کریم میں نازل ہو چکی ہیں، جن میں حضرت آدم علیہ السلام کے متعلق فتنہ و فساد اور خونریزی کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا اور بالآخر اللہ تعالیٰ نے اِنِّی اَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ کہہ کر ان کا جھوٹا ہونا ظاہر فرمایا تھا، یہ پیشگوئی فرمائی کہ آپ پر بھی ایسے ہی الزامات لگائے جائیں گے۔چنانچہ حضور علیہ السلام فرماتے ہیں: اور ( لوگوں نے۔ناقل ) کہا کہ فلاں مظلوم مارا گیا اور فلانے عیسائی کے قتل کا ارادہ کیا گیا ہے۔اور قتل کو میری طرف منسوب کیا تا کہ مجھے ان لوگوں میں داخل کریں جو زمین میں فساد کرتے ہیں اور ظلم اور فساد سے لوگوں کو مار ڈالتے ہیں۔یہ باتیں ان کی زبان پر اس لئے جاری ہوئیں تا کہ خدا تعالیٰ کی اس خبر کو پورا کریں جو پہلے مذکور ہو چکی اور اس لئے کہ میری مشابہت آدم سے فساد اور خونریزی کی تہمت میں ثابت وو