اسماء المہدی علیہ السلام — Page 71
اسماء المهدی آدم أَرَدْتُ أَنْ أَسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ آدَمَ صفحہ 71 ( تذکر طبع چہارم صفحه 54) سید نا امام الزمان حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے بہت سے ناموں سے پکارا ہے۔ان ناموں میں سے ایک نام آدم ہے۔حضور اقدس نے ان تمام اسماء وصفات کا حقیقی مصداق آنحضرت ﷺ کو قرار دیا الله الله ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نبی اکرم ﷺ کے آدم ہونے کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ”بے شک ہمارے نبی کو دنیا کے خاتمہ کے آدم اور زمانہ کے دنوں کے منتہی تھے۔اور آنحضرت یہ آدم کی طرح پیدا کئے گئے اس کے بعد کہ زمین پر ہر طرح کے کیڑے مکوڑے اور چار پائے ، درندے پیدا ہو گئے۔اور جس وقت خدا نے اس مخلوق یعنی حیوانوں ، درندوں اور چیونٹیوں کو زمین پر پیدا کیا یعنی فاجروں اور کافروں اور دنیا پرستوں کے ہر گروہ کو پیدا کیا اور آسمان میں ستارے اور چاندوں اور سورجوں یعنی پاک نفوس مستعدہ کو ظہور میں لایا۔تو بعد اس کے اس آدم کو وجود کا خلعت پہنایا جس کا نام محمد اور احمد ہے۔صلی اللہ علیہ وسلم۔اور وہ آدم کی اولاد کا سرداراورخلقت کا امام اور سب سے زیادہ تقی اور سعید ہے۔