اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 73 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 73

اسماء المهدی 6* صفحہ 73 کریں۔پس خدا نے ان کو اپنی وحی کے ذریعہ جواب دیا اور یہ وحی اس مشرک (لیکھرام۔ناقل ) کے قتل سے پہلے جس کی نسبت ان کا گمان ہے کہ میں نے اسے قتل کیا ہے۔اور اس نصرانی (عبد اللہ آتھم ) کی موت سے پہلے جس کی نسبت ان کا گمان ہے کہ میرے دوستوں نے اس کے قتل کے لئے اس پر حملہ کیا، چھپ کر شائع ہو چکی تھی۔پس تعریف ہو اس خدا کی جس نے میری طرف سے ان باتوں کے ساتھ مدافعت کی جو آدم کے حق میں کہی گئی تھیں اور خدا سب دفاع کرنے والوں سے بہتر ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 16 ، صفحہ 253-251 - ترجمه از خطبہ الہامیہ) 2۔آدم نام رکھ کر اس زمانہ کے لوگوں کی دینی و اخلاقی حالت کو بیان کیا گیا ہے۔وو حضور علیہ السلام فرماتے ہیں: ” بے شک میرے پروردگار کے نزدیک میری مثال آدم کی مثال ہے اور میں پیدا نہیں کیا گیا مگر اس کے بعد کہ زمین پر چوپائے اور درندے اور چیونٹیاں اور بوڑھے بھیڑیے کثرت سے پھیل گئے اور ہر ایک قسم کے وحشیوں نے جہاں تک ان سے ہوسکا ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی جھگڑے کی بنیاد ڈالی۔۔۔۔لا جرم خدا نے مجھ کو آدم بنایا اور مجھ کو وہ سب