اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 54 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 54

اسماء المهدی صفحه 54 ظہور میں آرہے ہیں۔اور اسلام کے حسنوں اور نوروں اور برکتوں کا خدا تعالیٰ نئے سرے سے جلوہ دکھلا رہا ہے۔جس کی آنکھیں دیکھنے کی ہیں دیکھے اور جس میں سچا جوش ہے وہ طلب کرے۔اور جس میں ایک ذرہ حُبّ اللہ اور رسول کریم کی ہے وہ اٹھے اور آزمائے اور خدا تعالیٰ کی اس پسندیدہ جماعت میں داخل ہووے جس کی بنیادی اینٹ اس نے اپنے پاک ہاتھ سے رکھی ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 6، صفحہ 24 - بركات الدعا) میں اس وقت محض اللہ اس ضروری امر سے اطلاع دیتا ہوں کہ مجھے خدا تعالیٰ نے اس چودھویں صدی کے سر پر اپنی طرف سے مامور کر کے دین متین اسلام کی تجدید اور تائید کے لئے بھیجا ہے تا کہ میں اس پر آشوب زمانہ میں قرآن کی خوبیاں اور حضرت رسول اللہ ﷺ کی عظمتیں ظاہر کروں۔اور ان تمام دشمنوں کو جو اسلام پر حملہ کر رہے ہیں، ان نوروں اور برکات اور خوارق اور علوم لدنیہ کی مدد سے جواب دوں جو مجھ کو عطا کئے گئے ہیں۔“ (روحانی خزائن جلد 6، صفحہ 34۔بركات الدعا) مسیح موعود دنیا میں آیا ہے تا کہ دین کے نام سے تلوار اٹھانے کے خیال کو دُور کرے اور اپنی بیج اور براہین سے ثابت کر دکھائے کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو اپنی اشاعت میں تلوار کی مدد کا ہرگز محتاج نہیں۔بلکہ اس کی تعلیم کی ذاتی خوبیاں اور اس کے حقائق و معارف و رنج و براہین اور خدا تعالی کی زندہ تائیدات اور نشانات اور اس کا ذاتی جذب ایسی چیزیں ہیں