اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 55 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 55

اسماء المهدی صفحه 55 جو ہمیشہ اس کی ترقی اور اشاعت کا موجب ہوئی ہیں۔اس لئے وہ تمام لوگ آگاہ رہیں جو اسلام کے بزور شمشیر پھیلائے جانے کا اعتراض کرتے ہیں کہ وہ اپنے اس دعوی میں جھوٹے ہیں۔اسلام کی تاثیرات اپنی اشاعت کے لئے کسی جبر کی محتاج نہیں ہیں۔اگر کسی کو شک ہے تو وہ میرے پاس رہ کر دیکھ لے کہ اسلام اپنی زندگی کا ثبوت براہین اور نشانات سے دیتا ہے۔اب خدا تعالیٰ چاہتا ہے اور اس نے ارادہ فرمایا ہے کہ ان تمام اعتراضوں کو اسلام کے پاک وجود سے دُور کر دے جو خبیث آدمیوں نے اس پر کئے ہیں۔تلوار کے ذریعہ اسلام کی اشاعت کا اعتراض کرنے والے اب سخت شرمندہ ہوں گے۔اب خدا تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ وہ اسلام کے پاک درخشاں چہرہ سے یہ سب گردوغبار دُور کرے اور اس کی خوبیوں اور حسن و جمال سے دنیا کو اطلاع بخشے۔چنانچہ اسی غرض اور مقصد کے لئے اس وقت جبکہ اسلام دشمنوں کے نرغے میں پھنسا ہوا ہے بے کس اور یتیم بچہ کی طرح ہورہا تھا اس نے اپنا یہ سلسلہ قائم کیا ہے اور مجھے بھیجا ہے تا میں عملی سچائیوں اور زندہ نشانات کے ساتھ اسلام کو غالب کروں“۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 130- 129 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) اس بات کو بھی دل سے سنو کہ میرے مبعوث ہونے کی علت غائی کیا ہے؟ میرے آنے کی غرض اور مقصود صرف اسلام کی تجدید اور تائید ہے۔اس سے یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ میں اس لئے آیا ہوں کہ کوئی نئی شریعت