اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 53 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 53

اسماء المهدی صفحہ 53 نوع انسان کے لئے روئے زمین پر اب کوئی کتاب نہیں مگر قرآن۔اور صلى الله تمام آدم زادوں کے لئے اب کوئی رسول اور شفیع نہیں مگر حمد مصطفی ہے۔سوتم کوشش کرو کہ سچی محبت اس جاہ و جلال کے نبی کے ساتھ رکھو۔اور اس کے غیر کو اس پر کسی نوع کی بڑائی مت دو تا آسمان پر تم نجات یافتہ لکھے جاؤ۔۔نجات یافتہ کون ہے؟ وہ جو یقین رکھتا ہے جو خدا سچ ہے اور محمد اللہ اس میں اور تمام مخلوق میں درمیانی شفیع ہے اور آسمان کے نیچے نہ اس کے ہم مرتبہ کوئی اور رسول ہے اور نہ قرآن کے ہم مرتبہ کوئی اور کتاب ہے۔“ روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 14-13 - کشتی نوح) مجھے خدا تعالیٰ نے اس چودھویں صدی کے سر پر اپنی طرف سے مامور کر کے دین متین اسلام کی تجدید کے لئے بھیجا ہے ” خدا تعالیٰ نے مجھ کو اس زمانہ کی اصلاح کے لئے بھیجا ہے تا وہ غلطیاں جو بجز خدا تعالیٰ کی خاص تائید کے نکل نہیں سکتی تھیں وہ مسلمانوں کے خیالات سے نکالی جائیں۔اور منکرین کو سچے اور زندہ خدا کا ثبوت دیا جائے۔اور اسلام کی عظمت اور حقیقت تازہ نشانوں سے ثابت کی جائے۔سو یہی ہو رہا ہے۔قرآن کریم کے معارف ظاہر ہورہے ہیں۔لطائف اور دقائق کلام ربانی کے کھل رہے ہیں۔نشان آسمانی اور خوارق