اسماء المہدی علیہ السلام — Page 393
اسماء المهدی صفحہ 393 برکتیں آنحضرت ﷺ کو عنایت فرمائیں جنکی وجہ سے آپ کا نام مہدی ہوا۔یعنی آپ کو بلا واسطہ کسی انسان کے محض خدا کی ہدایت نے یہ کمال بخشا ایسا ہی بغیر انسانی توسط کے یہ روحانی برکتیں مجھ کو عطا کی گئیں اور یہی مہدی موعود کی نشانی اور حقیقت مہدویت ہے۔رہیں عیسوی برکتیں جن سے مراد یہ ہے کہ انسانوں کو اپنی دعا اور توجہ سے مشکلات سے رہائی دینا، بیماریوں سے صاف کرنا اور دشمنوں سے خلاصی دینا اور فقر و فاقہ سے چھڑانا اور برکات عامہ دنیوی کے پیدا ہونے کا موجب ہونا ، سو اس میں بھی میں کمال دعوئی سے کہتا ہوں کہ جس قدر خدا تعالیٰ نے میری ہمت اور توجہ اور دعا سے لوگوں پر برکات ظاہر کی ہیں اس کی نظیر دوسروں میں ہرگز نہیں ملے گی۔اور عنقریب خدا تعالیٰ اور بھی بہت سے نمونے ظاہر کرے گا۔یہاں تک کہ دشمن کو بھی سخت ناچار ہوکر ماننا پڑے گا۔میں بار بار یہی کہتا ہوں کہ یہ دو قسم کی برکتیں جن کا نام عیسوی برکتیں اور محمدی برکتیں ہیں مجھ کو عطا کی گئی ہیں۔میں خدا تعالیٰ کی طرف سے علم پا کر اس بات کو جانتا ہوں کہ جو دنیا کی مشکلات کے لئے میری دعائیں قبول ہوسکتی ہیں دوسروں کی ہرگز نہیں ہوسکتیں۔اور جو دینی اور قرآنی معارف حقائق اور اسرار مع لوازم بلاغت اور فصاحت کے میں لکھ سکتا ہوں دوسرا ہر گز نہیں لکھ سکتا۔اگر ایک دنیا جمع ہوکر میرے اس امتحان کے لئے آوے تو مجھے غالب پائے گی۔۔۔۔۔مجھے خدا کے فضل سے توفیق دی گئی ہے کہ میں شانِ عیسوی کی طرز سے دنیوی