اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 394 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 394

اسماء المهدی صفحہ 394 برکات کے متعلق کوئی نشان دکھاؤں۔یا شانِ محمدی کی طرز سے حقائق و معارف اور نکات اور اسرار شریعت بیان کروں اور میدان بلاغت میں قوت ناطقہ کا گھوڑا دوڑاؤں۔اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اب خدا تعالیٰ کے فضل سے اور محض اُسی کے ارادے سے زمین پر بجز میرے ان دونوں نشانوں کا جامع اور کوئی نہیں ہے۔اور پہلے سے لکھا گیا تھا کہ ان دونوں نشانوں کا جامع ایک ہی شخص ہو گا جو آخر زمانہ میں پیدا ہوگا اور اس کے وجود کا آدھا حصہ عیسوی شان کا ہوگا اور آدھا حصہ محمد کی شان کا۔سو وہی میں ہوں۔(روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 408-405۔ایام اسح ) الهام هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّيْنِ كُلَّه کی تشریح کرتے ہوئے حضور علیہ السلام فرماتے ہیں: وہ خدا جس نے اپنے فرستادہ کو بھیجا اُس نے دو امر کے ساتھ اسے بھیجا ہے۔ایک تو یہ کہ اس کو نعمت ہدایت سے مشرف فرمایا ہے۔یعنی اپنی راہ کی شناخت کے لئے روحانی آنکھیں اس کو عطا کی ہیں۔اور علم لدنی سے ممتاز فرمایا ہے۔اور کشف اور الہام سے اس کے دل کو روشن کیا ہے۔اور اس طرح پر انہی معرفت اور محبت اور عبادت کا جو اس پر حق تھا اس حق کی بجا آوری کے لئے آپ اس کی تائید کی ہے۔اور اس لئے اس کا نام مہدی رکھا۔دوسرا امر جس کے ساتھ وہ بھیجا گیا ہے وہ دین الحق کے ساتھ روحانی