اسماء المہدی علیہ السلام — Page 39
اسماء المهدی صفحہ 39 الغرض ان ناموں کے ذریعہ بہت بڑے حقائق کو بیان کیا گیا ہے جیسا کہ قارئین کرام اس کے مطالعہ سے معلوم کر لیں گے۔جن اسماء کی تشریح نہیں کی گئی ، اسی اصول پر ان سے بھی بہت سے حقائق کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔فافهم و تدبر - مختلف دعاوی آپ کے مختلف دعاوی بھی اپنے اندر ایک حقیقت رکھتے ہیں مثلاً آپ مجدد ہیں ان معنوں میں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا تھا کہ ہر ایک صدی پر مجدد آئے گا جو مفاسد موجودہ کی تجدید و اصلاح کرے گا اور ظاہر ہے کہ موجودہ زمانہ کا سب سے بڑا فتنہ جس سے لاکھوں کروڑوں انسان روحانی لحاظ سے ہلاک ہوئے وہ پادریوں کا فتنہ تھا۔اس لحاظ سے اس صدی کے مجدد کا سب سے بڑا کام اور فریضہ یہی ہونا چاہئے تھا کہ وہ کسر صلیب کرے اور عقیدہ تثلیث کو پاش پاش کرے۔حضرت مہدی معہود اور مسیح موعود علیہ السلام نے یہ کام عظیم الشان رنگ میں کر کے دکھایا جس کا شدید مخالفین کو بھی اقرار ہے۔اس کی تفصیل آپ آئندہ صفحات میں ملاحظہ فرمائیں گے اور عملاً آپ کی جماعت کا تمام دنیا میں عیسائیت سے کامیاب مقابلہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ آپ مجدد برحق ہیں۔اور۔۔۔جس صدی کے مجد دکا یہ کام ہے وہی مسیح موعود اور عیسی بھی ہے کیونکہ اسی کو حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے حدیث میں مسیح اور عیسی کر کے ذکر فرمایا ہے۔نبی : آپ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام میں بار بار نبی کر کے بھی پکارا ہے۔