اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 40 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 40

اسماء المهدی صفحه 40 نجی کے نام میں یہ حقیقت بیان کی گئی ہے کہ خدا تعالیٰ نے کثرت سے آپ کے ساتھ مکالمہ و مخاطبہ فرمایا ہے اور آپ نے تجدید دین الہام الہی اور وحی آسمانی کی راہنمائی میں کی ہے۔اور یہ حقیقت ہے کہ جو صداقت اور معانی ومفہوم وحی والہام کے ذریعہ قائم ہو اس کا کوئی بھی مقابلہ نہیں کر سکتا۔چنانچہ اس سلسلہ میں آپ نے قرآنی صداقتوں کو اپنے مخالفین اور غیر مسلموں کے سامنے بڑی تھدی سے پیش کیا اور ان صداقتوں کو توڑنے والوں کے لئے بھاری انعامات مقرر فرمائے جس کا آج تک کسی نے جواب نہیں دیا۔آنحضرت ﷺ نے بھی آپ کا نام نبی رکھ کر (مسلم کتاب الفتن واشراط الساعة باب ذكر الدجال و صفته و ما معه سنن ابی داؤد کتاب الملاحم باب خروج الدجال) مہدی معہود اور مسیح موعود کی صداقت کی یہ علامت بتائی تھی کہ خدا تعالیٰ اس کے ساتھ کثرت سے مکالمہ مخاطبہ کرے گا۔اور اخبار غیبیہ کے اظہار میں غلبہ بخشے گا۔اس نام میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس کے فیصلے اپنے اجتہاد اور قیاس سے نہ ہوں گے بلکہ وحی والہام کی بناء پر ہوں گے۔اس نام میں ایک اور بھی خبر دی گئی ہے کہ اس کے بعد خلافت کا سلسلہ قائم ہوگا کیونکہ نبوت کی برکات کو ہمیشہ خلافت کے ذریعہ سے قائم رکھا جاتا ہے اور اس نام میں یہ بتایا گیا تھا کہ حسب پیشگوئی مخبر صادق اللہ خلافت علی منہاج نبوت ہوگی۔اور امامت بصورت خلافت ہوگی۔خلیفہ: آپ کو خلیفہ کا بھی لقب دیا گیا ہے۔خلیفہ جانشین کو کہتے ہیں جو اپنے آقا ومطاع کی برکتوں کا وارث ہوتا ہے۔پس خلیفہ کہہ کر اس غلطی کا ازالہ کیا