اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 281 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 281

اسماء المهدی صفحہ 281 متابعت اپنے رسولِ مقبول میں فنا ہو جاویں اور ظاہر ا اور باطنا اس کی پیروی اختیار کریں بہ تبعیت اسی رسول کے اس کی برکتوں میں سے عنایت کرتا ہے۔یہ نہیں کہ صرف زہد خشک تک رکھنا چاہتا ہے۔اور جب کسی دل پر نبوی برکتوں کا پر تو ہ پڑے گا تو ضرور ہے کہ اس کو اپنے متبوع کی طرح علم یقینی قطعی حاصل ہو کیونکہ جس چشمہ کا اس کو وارث بنایا گیا ہے وہ شکوک اور شبہات کی کدورت سے بکلی پاک ہے اور منصب وارث الرسول ہونے کا بھی اسی بات کو چاہتا ہے کہ علم باطنی اس کا یقینی اور قطعی ہو۔۔۔۔اور یہی لوگ ہیں جن کا نام احادیث میں انٹل اور قرآن شریف میں صدیق آیا ہے۔(روحانی خزائن جلد اول۔صفحہ 258-256 حاشیہ نمبر 1 ، براہین احمدیہ )