اسماء المہدی علیہ السلام — Page 280
اسماء المهدی صفحہ 280 و, یعنی ایسے اکمل طور پر کتاب اللہ کی سچائیاں اس کو معلوم ہو جائیں کہ دو بوجہ خارق عادت ہونے کے نشان کی صورت پر ہوں اور اس صدیق کے وو صدق پر گواہی دیں۔“ (روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 516۔تریاق القلوب ) صدیق کے مرتبہ پر قرآن کریم کی معرفت اور اس سے محبت اور اس کے نکات و حقائق پر اطلاع ملتی ہے۔“ الحکم نمبر 1 جلد 24،5 / مارچ 1901 صفحہ 1) صدیق وہ ہوتے ہیں جو صدق سے پیار کرتے ہیں۔سب سے بڑا صدق لَا إِلَهَ إِلَّا الله ہے۔اور پھر دوسرا صدق مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ ہے۔وہ صدق کی تمام راہوں سے پیار کرتے ہیں اور صدق ہی چاہتے ہیں۔صدیق عملی طور پر صدق سے پیار کرتا اور کذب سے پر ہیز کرتا ہے۔ا حکم نمبر 26 جلد 6-24 جولائی 1902 ، صفحہ 6 کالم 3,2) صدیق خطاب میں فنا فی الرسول اور وارث النبی ہونے کا اعلان کیا گیا ہے " اسی طرح حضور علیہ السلام صدیق کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں: پس جاننا چاہئے کہ خدا کے کلام پر غور کرنے سے اور صد ہا تجارب مشہودہ سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ خدائے تعالیٰ افرادِ خاصہ امت محمدیہ کو جب وہ