اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 282 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 282

اسماء المهدی صفحه 282 صُور قرآن شریف میں ایک اور بھی پیشگوئی ہے جو جسمانی اجتماع کے بعد روحانی اجتماع پر دلالت کرتی ہے۔اور وہ یہ ہے وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَمُوْجُ فِي بَعْضٍ وَنُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَجَمَعْنَاهُمْ جَمْعًا - یعنی ان آخری دنوں میں جو یا جوج ماجوج کا زمانہ ہوگا۔دنیا کے لوگ مذہبی جھگڑوں اور لڑائیوں میں مشغول ہو جائیں گے اور ایک قوم دوسری قوم پر مذہبی رنگ میں ایسے حملے کرے گی جیسے ایک موج دریا دوسری موج پر پڑتی ہے۔اور دوسری لڑائیاں بھی ہوں گی۔اور اس طرح پر دنیا میں بڑا تفرقہ پھیل جائے گا۔اور بڑی پھوٹ اور بغض اور کینہ لوگوں میں پیدا ہو جائے گا۔اور جب یہ باتیں کمال کو پہنچ جائیں گی۔تب خدا آسمان سے اپنی قرنا میں آواز پھونک دے گا یعنی مسیح موعود کے ذریعہ سے جو اس کی قرنا ہے، ایک ایسی آواز دنیا کو پہنچائے گا جو اس آواز کے سننے سے سعادت مند لوگ ایک ہی مذہب پر اکٹھے ہو جائیں گے اور تفرقہ دُور ہو جائے گا۔اور مختلف قومیں دنیا کی ایک ہی قوم بن جائیں گی۔اور پھر دوسری آیت میں فرمایا وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِلْكَافِرِيْنَ عَرْضًا - اور اس دن جو لوگ مسیح موعود کی دعوت کو قبول نہیں کریں گے، ان کے سامنے ہم جہنم کو پیش کریں گے۔یعنی طرح طرح کے عذاب نازل کریں