اسماء المہدی علیہ السلام — Page 232
اسماء المهدی صفحه 232 اور اس کی روشنی موجود تھی اور ہے لیکن کام نہیں لیا اور مفید صورت میں اس کو استعمال نہیں کیا۔اور خدا کے جلال اور عظمت سے حصہ نہیں لیا۔اور تیسری وہ قوم ہے جس نے اس سے فریاد کی کہ ہم کو یا جوج ماجوج سے بچا۔یہ ہماری قوم ہے جو مسیح موعود کے پاس آئی اور اس نے اس سے استفادہ کرنا چاہا ہے۔غرض آج ان قصوں کا علمی رنگ ہے۔ہمارا ایمان ہے کہ یہ قصہ پہلے بھی کسی رنگ میں گذرا ہے لیکن یہ کچی بات ہے کہ اس قصہ میں واقعہ آئندہ کا بیان بھی بطور پیشگوئی تھا۔جو آج اس زمانہ میں پورا ہو گیا۔“ ( ملفوظات جدید ایڈیشن جلد دوم صفحہ 175-174) ایک دوست حکیم مرز امحمود صاحب ایرانی نے بذریعہ خط سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے آیت فَوَجَدَهَا تَغْرُبُ فِيْ عَيْنِ حَمِئَةِ کے معنے دریافت کئے تو ان کے جواب میں حضور علیہ السلام نے فرمایا: پس واضح ہو کہ آیت قرآنی بہت سے اسرار اپنے اندر رکھتی ہے جس کا احاطہ نہیں ہوسکتا اور جس کے ظاہر کے نیچے ایک باطن بھی ہے۔لیکن وہ معنے جو خدا نے میرے پر ظاہر فرمائے ہیں، وہ یہ ہیں کہ یہ آیت مع اپنے سابق اور لاحق کے مسیح موعود کے لئے ایک پیشگوئی ہے اور اس کے وقت ظہور کو شخص کرتی ہے اور اس کی تفصیل یہ ہے کہ مسیح موعود بھی ذوالقرنین ہے۔کیونکہ قرن عربی زبان میں صدی کو کہتے ہیں۔اور آیت قرآنی میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ وعدہ کا مسیح جو کسی وقت ظاہر ہوگا اس کی