اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 231 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 231

اسماء المهدی صفحہ 231 حقائق اور معارف مجھ پر کھول رہا ہے۔ذوالقرنین کے قصے کی طرف جو میری توجہ ہوئی تو مجھے یہ سمجھایا گیا ہے کہ ذوالقرنین کے پیرایہ میں مسیح موعود ہی کا ذکر ہے۔اور اللہ تعالیٰ نے اس کا نام ذوالقرنین اس لئے رکھا ہے کہ قرن چونکہ صدی کو کہتے ہیں اور مسیح موعود دو قرنوں کو پائے گا اس لئے ذوالقرنین کہلائے گا۔چونکہ میں نے تیرھویں اور چودھویں صدی دونوں پائی ہیں اور اسی طرح پر دوسری صدیاں ہندوؤں اور عیسائیوں کی بھی پائی ہیں۔اس لحاظ سے تو ذوالقرنین ہے۔اور پھر اسی قصہ میں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ ذوالقرنین نے تین قو میں پائیں۔اوّل وہ جو غروب آفتاب کے پاس ہے اور کیچڑ میں ہے۔اس سے مراد عیسائی قوم ہے جس کا آفتاب ڈوب گیا ہے یعنی شریعت حلقہ ان کے پاس نہیں رہی، روحانیت مرگئی اور ایمان کی گرمی جاتی رہی۔یہ ایک کیچڑ میں پھنسے ہوئے ہیں۔دوسری قوم وہ ہے جو آفتاب کے پاس ہے اور جھلنے والی دھوپ ہے۔یہ مسلمانوں کی موجودہ حالت ہے۔آفتاب یعنی شریعت حقہ ان کے پاس موجود ہے مگر یہ لوگ اس سے فائدہ نہیں اٹھاتے کیونکہ فائدہ تو حکمت عملی سے اٹھایا جاتا ہے جیسے مثلاً روٹی پکانا۔وہ گو آگ سے پکائی جاتی ہے لیکن جب تک اس کے مناسب حال انتظام اور تدبیر نہ کی جاوے، وہ روٹی تیار نہیں ہو سکتی۔اسی طرح پر شریعت حلقہ سے کام لینا بھی ایک حکمت عملی کو چاہتا ہے۔پس مسلمانوں نے اس وقت باوجود یکہ ان کے پاس آفتاب