اسماء المہدی علیہ السلام — Page 233
اسماء المهدی صفحہ 233 پیدائش اور اس کا ظاہر ہونا دوصدیوں پر مشتمل ہوگا۔چنانچہ میرا وجوداسی طرح پر ہے۔میرے وجود نے مشہور و معروف صدیوں میں خواہ ہجری ہیں خواہ مسیحی خواہ بکرماجیتی اس طور پر اپنا ظہور کیا ہے کہ ہر جگہ دوصدیوں پر مشتمل ہے۔صرف کسی ایک صدی تک میری پیدائش اور ظہور ختم نہیں ہوئے۔غرض جہاں تک مجھے علم ہے۔میری پیدائش اور میر اظہور ہر ایک مذہب کی صدی میں صرف ایک صدی پر اکتفا نہیں کرتا بلکہ دوصدیوں میں اپنا قدم رکھتا ہے۔پس ان معنوں سے میں ذوالقرنین ہوں۔چنانچہ بعض احادیث میں بھی مسیح موعود کا نام ذوالقرنین آیا ہے۔ان حدیثوں میں بھی ذوالقرنین کے یہی معنے ہیں جو میں نے بیان کئے۔اب باقی آیت کے معنے پیشگوئی کے لحاظ سے یہ ہیں کہ دنیا میں دو قو میں بڑی ہیں جن کو مسیح موعود کی بشارت دی گئی ہے اور سیمی دعوت کے لئے پہلے انہیں کا حق ٹھہرایا گیا ہے۔سو خدا تعالیٰ ایک استعارے کے رنگ میں اس جگہ فرماتا ہے کہ مسیح موعود جو ذوالقرنین ہے، اپنی سیر میں دوقوموں کو پائے گا۔ایک قوم کو دیکھے گا کہ وہ تاریکی میں ایک ایسے بد بودار چشمے پر بیٹھی ہے کہ جس کا پانی پینے کے لائق نہیں اور اس میں سخت بد بودار کیچڑ ہے اور اس قدر ہے کہ اب اس کو پانی نہیں کہہ سکتے۔یہ عیسائی قوم ہے جو تاریکی میں ہے جنہوں نے مسیحی چشمہ کو اپنی غلطیوں سے بد بودار کیچڑ میں ملا دیا ہے۔دوسری سیر میں مسیح موعود نے جوذ والقر نین ہے، ان لوگوں کو دیکھا جو