اسماء المہدی علیہ السلام — Page 230
اسماء المهدی صفحہ 230 کر پکھل جائیں کیونکہ سخت دلوں پر خدا تعالیٰ کے نشان کچھ اثر نہیں کرتے۔لیکن انسان شیطانی حملے سے جب محفوظ ہوتا ہے کہ اول استقامت میں لوہے کی طرح ہو۔اور پھر وہ لوہا خدا تعالیٰ کی محبت کی آگ سے آگ کی صورت پکڑ لے۔اور پھر دل پکھل کر اس لو ہے پر پڑے اور اس کو منتشر اور پراگندہ ہونے سے تھام لے۔سلوک تمام ہونے کے لئے یہ تین ہی شرطیں ہیں جو شیطانی حملوں سے محفوظ رہنے کے لئے سد سکندری ہیں۔اور شیطانی روح اس دیوار پر چڑھ نہیں سکتی اور نہ اس میں سوراخ کر سکتی ہے۔اور پھر فرمایا کہ یہ خدا کی رحمت سے ہوگا اور اس کا ہاتھ یہ سب کچھ کرے گا۔انسانی منصوبوں کا اس میں دخل نہیں ہوگا۔“ (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 126-125۔براہین احمدیہ پنجم ) پھر فرمایا کہ ذوالقرنین کے زمانہ میں جو مسیح موعود ہے۔ہر ایک قوم اپنے مذہب کی حمایت میں اٹھے گی۔اور جس طرح ایک موج دوسری موج پر پڑتی ہے۔ایک دوسرے پر حملہ کریں گے۔اتنے میں آسمان پر قر نا پھونکی جائے گی یعنی آسمان پر خدا مسیح موعود کو مبعوث فرما کر ایک تیسری قوم پیدا کر دے گا اور ان کی مدد کے لئے بڑے بڑے نشان دکھلائے گا یہاں تک کہ تمام سعید لوگوں کو ایک مذہب پر یعنی اسلام پر جمع کر دے گا۔اور وہ مسیح کی آواز سنیں گے اور اس کی طرف دوڑیں گے۔“ (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 126۔براہین احمدیہ پنجم ) یہ زمانہ چونکہ کشف حقائق کا زمانہ ہے اور خدا تعالیٰ قرآن شریف کے