اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 229 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 229

اسماء المهدی صفحہ 229 محبت کی یہی علامت ہے کہ محبت میں ظلمی طور پر الہی صفات پیدا ہو جائیں اور جب تک ایسا ظہور میں نہ آوے تب تک دعوئی محبت جھوٹ ہے۔محبت کاملہ کی مثال بعینہ لوہے کی وہ حالت ہے جبکہ وہ آگ میں ڈالا جائے اور اس قدر آگ اس میں اثر کرے کہ وہ خود آگ بن جائے۔پس اگر چہ وہ اصلیت میں لوہا ہے، آگ نہیں ہے مگر چونکہ آگ نہایت درجہ اس پر غلبہ کرتی ہے اس لئے آگ کی صفات اس سے ظاہر ہوتے ہیں۔وہ آگ کی طرح جلا سکتا ہے، آگ کی طرح اس میں روشنی ہے۔پس محبت الہیہ کی حقیقت یہی ہے کہ انسان اس رنگ سے رنگین ہو جائے۔“ (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 124-120۔براہین احمدیہ پنجم ) شیطانی حملوں سے محفوظ رہنے کی شرطیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ذوالقرنین یعنی مسیح موعود اس قوم کو جو یا جوج ماجوج سے ڈرتی ہے، کہے گا کہ مجھے تانبا لا دو کہ میں اس کو پگھلا کر اس دیوار پر انڈیل دوں گا۔پھر بعد اس کے یا جوج ماجوج طاقت نہیں رکھیں گے کہ ایسی دیوار پر چڑھ سکیں۔یا اس میں سوراخ کر سکیں۔یادر ہے کہ لوہا اگر چہ بہت دیر تک آگ میں رہ کر آگ کی صورت اختیار کر لیتا ہے مگر مشکل سے پگھلتا ہے مگر تانبا جلد پکھل جاتا ہے اور سالک کے لئے خدا تعالیٰ کی راہ میں پگھلنا بھی ضروری ہے۔پس یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ایسے مستعد دل اور نرم طبیعتیں لاؤ کہ جو خدا تعالیٰ کے نشانوں کو دیکھ