اسماء المہدی علیہ السلام — Page 195
اسماء المهدی صفحہ 195 جو شخص میری باتوں کو عزت سے نہیں دیکھتا، آسمان پر اس کی عزت نہیں ” جو شخص مجھے دل سے قبول کرتا ہے وہ دل سے اطاعت بھی کرتا ہے۔اور ہر ایک حال میں مجھے حکم ٹھہراتا ہے۔اور ہر ایک تنازعہ کا مجھ سے فیصلہ چاہتا ہے۔مگر جو شخص مجھے دل سے قبول نہیں کرتا اس میں تم نخوت اور خود پسندی اور خود اختیاری پاؤ گے۔پس جانو کہ وہ مجھ میں سے نہیں ہے کیونکہ وہ میری باتوں کو جو مجھے خدا سے ملی ہیں عزت سے نہیں دیکھتا اس لئے آسمان پر اس کی عزت نہیں۔“ (روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 64 حاشیہ تحفہ گولڑویہ ) اپنے نفسوں پر ظلم مت کرو اور اس سلسلہ کو بے قدری سے نہ دیکھو ” اے نادان قوم ! یہ سلسلہ آسمان سے قائم ہوا ہے۔تم خدا سے مت لڑ وہ تم اس کو نابود نہیں کر سکتے۔اس کا ہمیشہ بول بالا ہے۔تمہارے ہاتھ میں کیا ہے۔بجز ان چند حدیثوں کے جو تہتر فرقوں نے بوٹی بوٹی کر کے باہم تقسیم کر رکھی ہیں۔رؤیت حق اور یقین کہاں ہے؟ اور ایک دوسرے کے مکذب ہو۔کیا ضرور نہ تھا کہ خدا کا حکم یعنی فیصلہ کرنے والا تم میں